اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نگر پنچایت بلریاگنج سے بی ایس پی کی طرف سے بابو جاوید خان عہدہ صدر کا لڑیں گے چناؤ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 14 October 2017

نگر پنچایت بلریاگنج سے بی ایس پی کی طرف سے بابو جاوید خان عہدہ صدر کا لڑیں گے چناؤ!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/اکتوبر 2017)آج بہوجن سماج پارٹی گوپال پور اسمبلی یونٹ کے کارکنان کی میٹنگ بلریاگنج دفتر میں ہوئی، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر مدنرام نے شرکت کی. ڈاکٹر مدنرام نے آئندہ 24 اکتوبر کو بی ایس پی کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی جی کی آمد پر پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی، اور ڈاکٹر مدنرام نے ہونے والے نگرپنچايت الیکشن میں صدر کے عہدے کے لئے جناب بابو جاوید خان کو امیدوار قرار دیا، اور بی ایس پی کے سینئر لیڈر جناب اشہد گڈو کو الیکشن انچارج اور بی ایس پی کے سینئر لیڈر  افضل خان کو انتخابات کا سرپرست بنایا.
اخیر میں ڈاکٹر مدنرام نے نگر پنچایت انتخابات میں بابو جاوید کو ووٹ دینے کی اپیل کی.