رپورٹ: محمد صدر عالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی/بہار(آئی این اے نیوز 16/اکتوبر 2017) ضلع اقلیتی فلاح افسر کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح سے متعلق کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں معنقد میٹنگ میں ضلع کے مسلم دانشوران، سیاسی و سماجی کارکنان، اور ملحقہ مدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی اور ملک وملت کے سلگتے مسائل پر تبادلہ خیال کیا.
اقلیتی افلاح افسر بیجناتھ پرساد نے کہا کہ پورے ضلع میں متعلقہ بے سہارا خواتین کو وقف بورڈ کی جانب سے دس ہزار روپیہ دیا جائے گا جس کے لئے آپ سب سے گزارس ہے کہ متعلقہ خواتین کا فارم جمع کرانے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ اس اسکیم سے وہ خواتین مستفیذ ہوسکیں، وہیں انہوں نے اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے اسکالر شپ فارم آن لائن کرنے کی شرح میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور شرکاء مدارس سے اس جانب خصوصی توجہ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دو لاکھ پچیس ہزار بچوں کو اسکالر شپ دیا جانا ہے جبکہ اب تک صرف ایک لاکھ ہی بچوں نے آن لائن کیا ہے جو کہ افسوس کی بات ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تمام ملحقہ مدارس کے ذمہ داران مدارس کی زمین گورنر کے نام رجسٹری کریں تبھی سرکار سے اسکیمیں حاصل کرنے میں سہولت رہے گی وہیں مدارس میں عمارت کیلئے فنڈ حاصل کرنے کیلئے بھی گورنر کے نام زمین رجسٹری ضروری ہے، جس پر شرکائے میٹنگ نے کہا کہ چونکہ مدارس کی زمین کو کسی نہ کسی مسلمان نے مدارس کو وقف کیا ہے اس لئے وقف کردہ زمین کو گورنر کے نام رجسٹری نہیں کیا جاسکتا ہے، اقلیتی فلاح افسر نے کہا کہ اقلیتوں کے بچوں کو مقابلہ جاتی امتحانات میں بیٹھنے کیلئے کوچنگ کی سہولت بھی دی جائے گی وہیں اقلیتوں اور خصوصاً ملحقہ مدارس کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل پر بہار مدرسہ ٹیچرس یونین سیتامڑھی کے سیکریٹری اشرف علی، ابرارالحق نعمانی معاون مدرس مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی، مولانا عبدالودود مظاہری پرنسپل مدرسہ رحمانیہ مہسول سیتامڑھی، اور ارمان علی صدر مدرسہ رحمانیہ مہسول سیتامڑھی نے گفتگو کی جس کو اقلیتی فلاح افسر نے بغور سنا اور اس کے حل کے لئے یقین دہانی کرائی.