اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بزم شاہ عبدالغنی طلبہ ضلع اعظم گڑھ دارالعلوم وقف دیوبند کا افتتاحی اجلاس عام بحسن خوبی اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 20 October 2017

بزم شاہ عبدالغنی طلبہ ضلع اعظم گڑھ دارالعلوم وقف دیوبند کا افتتاحی اجلاس عام بحسن خوبی اختتام پذیر!


انسان سونا کھو کر دوبارہ تو پا سکتا ہے پر وقت کو کبھی نہیں: مولانا سکندر اعظم

رپورٹ: عبداللہ مشارب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 20/اکتوبر 2017) دارالعلوم وقف دیوبند میں مایہ ناز انجمن بزم شاہ عبدالغنی طلبہ ضلع اعظم گڑھ کا افتتاحی اجلاس عام بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا، اس اجلاس کی نظامت بزم ھذا کے صدر محمد عیاض اعظمی اور عبداللہ مشارب اعظمی نے مل کر نظامت کے فرائض کو انجام دیا، اور عہدہ صدارت کے فرائض حضرت مولانا سکندر اعظم صاحب نے انجام دیا، بزم کا باضابطہ طور پر آغاز عمر ایاز اعظمی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، اس کے بعد نعت النبی محمد عامر اعظمی نے پیش کی، مزید پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے تقریر اول پیش کرنے کے لیے محمد معاذ اعظمی کو مدعو کیا بالترتيب تقریر ثانی محمد ارقم اور تقریر ثالث محمد تابش نے پیش کی، پروگرام میں خطبہ استقبالیہ عبدالرحمن اعظمی نے پیش کیا، جبکہ تحریک صدارت محمد رفاعہ اعظمی اور تائید صدارت محمد ارقم نے کی، اس پروگرام میں ایک کوئز بعنوان "آسان اصول حدیث ایک مطالعہ" جس کو عبداللہ اعظمی نے پیش کیا، اور اس پروگرام کی ایک اہم اور دلچسپ کڑی مکالمہ بعنوان "جی ہاں فقہ کا ماخذ قرآن و حدیث ہے" جس کو فرحان اعظمی عکرمہ اعظمی اور اعظم اعظمی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ پیش کیا.
پروگرام میں بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لانے والے حضرات میں حضرت مولانا مفتی محمد ساجد صاحب قاسمی، حضرت مولانا فضیل احمد صاحب ناصری، مولانا محمد عاقب قاسمی متعلم الجامعۃ الاسلامیہ مدینہ یونیورسٹی کے نام قابل ذکر ہیں.
پروگرام کے اخیر میں صدر جلسہ نے اپنے صدارتی خطاب میں طلبہ کو وقت کی اہمیت و افادیت کو بتلاتے ہوئے کہا کہ انسان سونا کھو کر دوبارہ تو پا سکتا ہے پر وقت کو کبھی نہیں طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے آپ کو لغویات سے محفوظ رکھیں خصوصاً موبائل فون یہ طلبہ مدارس کے لئے بہت مضر ہے اس لیے آپ حضرات اس سے کلی طور پر اجتناب کریں.
مزید کہا کہ آپ لوگوں کا پروگرام سن کر دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی اللہ تعالٰی اس بزم کو اور ترقیات سے نوازے آمین، پھر اس کے بعد آپ ہی کی دعا پر جلسے کا اختتام ہوا.