رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/اکتوبر 2017) جین پور کوتوالی علاقہ کے داؤد پور گاؤں میں مورتی جلوس پر لاٹھی چارج کیا، یہ واقعہ شام دیر شام کا ہے، جب کچھ غیر مسلح عناصر کی طرف سے جلوس کو روک دیا گیا تھا، اس دوران ہوائی فائرنگ بھی ہوئی، ناراض گاؤں کے لوگوں نے سڑک جام کردیا، جام پر کارروائی کرنے کے لئے پولیس پہنچی، اور لاٹھی چارج شروع کردی، پولیس کارروائی کے بعد ایس پی نے داروغہ و سپاہی کو معطل کردیا.
ذرائع کے مطابق شام میں مورتی لکشمی کو بہوانے کے لئے جا رہے تھے، اس وقت میں گاؤں کے کچھ لوگ راستے میں چارپائی لگاکر بیٹھ گئے اور مورتی کو دوسرے راستے سے لے جانے کو کہنے لگے، اس پر دونوں اطراف کے درمیان کہا سنی ہوئی، اسج دوران کسی طرف سے فائر بھی کردیا، تھوڑی دیر میں پورے گاؤں کے لوگ جٹ گئے، پردھان شوہر چندربھان یادو نے لوگوں کو سمجھا بجھا کر معاملہ پرسکون کرنے کی کوشش کی، اسی دوران گاؤں کے لوگوں نے کچھ لوگوں کو لڑکیوں کے ساتھ چھیڑخانی کے معاملہ میں دوڑا لیا، گاؤں والوں نے ایک بار پھر بھڑک اٹھے، گاؤں کے لوگوں نے گاؤں کے باہر مین سڑک جام کر دیا، اطلاع پاکر جین پور کوتوالی پولیس بھی پہنچ گئی، گاؤں والوں نے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے یہ ماحول پیدا کیا، مورتی جلوس میں تنازعہ کی معلومات ہوتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے ساہنی بھی موقع پر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پہنچ گئے، اس دوران ایس پی کے موقع پر پہنچتے ہی لوگوں نے نعرے لگانا شروع کردیا، اس موقع پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا، اس کارروائی کے دوران صحافیوں کو بھی پولیس نے نہیں بخشا، ان کے کیمرے چھین لئے گئے، اور کچھ کو مارا بھی گیا، پولیس نے مورتی کو بیرما گجرپار گاؤں کے قریب تمسا ندی میں بہوایا، ایس پی نے بیٹ داروغہ جتیندر رائے سمیت دو سپاہیوں کو معطل کر دیا.