رپورٹ: محمد عامر
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
گھوسی/مئو(آئی این اے نیوز 21/اکتوبر 2017) مئو شہر کے بڑاگاؤں ملاح ٹولی واقع مہاشکتی دل پنڈال سامنے جمعرات کو رات 9:30 بجے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکر ہوئی، وہاں بریکر ہونے کی وجہ سے ٹرک کی رفتار دھیری تھی جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا.
دیپاولی کے رات جہاں پورا شہر خوشیاں منا رہا تھا، کہین پٹاخہ چھوٹ رہے تھے تو کہیں پوجا پاٹ تو کہیں لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائیاں کھلانے رہے تھے، اسی وقت مہاشکتی دل پنڈال کے سامنے پپو 32 بیٹے جواهير مانک پور کی ٹرک سے ٹکر ہوئی موٹر سائیکل پوری طرح خراب ہوگئی، اور وہی روڈ کنارے کھڑے کیلاش نشاد 42 بیٹے بیچو کو ٹکر مارتی ہوئی اس کے اوپر گذر گئی، دونوں شدید زخمی ہوئے، وہاں موجود لوگوں نے زخمیوں کو اودھ ہاسپیٹل میں لے گئے، سبھاسد گوپال ساہنی نے 108 پر رابطہ کیا، اس کے بعد ذیلی انسپکٹر پولیس سب انسپکٹر سوندر رائے جگہ پر پہنچ گئے، 108 ایمبولینس کے آنے پر وہاں موجود لوگوں نے زخمیوں کو ایمبولینس سے سی ایچ سی گھوسی لے گئے، کیلاش نشاد کو ہلکی چوٹیں آئی تھی انہیں پہلے علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی، اور پپو کے پیر میں سنگین چوٹ آنے کی وجہ سے انہیں مئو کے لئے ریفر کر دیا گیا.