ازقلم: ڈاکٹر ارشد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
شادیوں کا موسم ہے ایک اہم بات کی طرف توجہ بہت ضروری ہے عموما بڑی اور بڑوں کی شادیوں میں سیکڑوں کی تعداد میں مرغیاں ہوتی ہیں جنہیں شرعی طور پر یعنی بسم اللہ پڑھکر ذبح نہیں کیا جاتا بلکہ ذبح کرنے والے عموما پیشہ ور قصائی ہوتے ہیں جنکا منھ گٹکھے اور پان سے بھرا ہوتا ہے اور وہ نہایت تیزی کے ساتھ ذبح کرتے چلے جاتے ہیں ایسی صورت میں ہر مرغی کے ذبح کے وقت بسم اللہ پڑھنے کا امکان کم ہی نظر آتا ہے، یہ ایک خطرناک صورتحال ہے امت کا ایک بہت بڑا طبقہ کی جسمانی پرورش حرام غذا سے ہو رہی ہے اسکے اثرات انتہائی خطرناک ہیں کیوں کہ امت جب کسی اجتماعی گناہ میں مبتلا ہوجاتی ہے تو عذاب نازل ہوتا ہے، حرام غذا سے پرورش پائے جسم کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں دل مردہ و چہرہ بے نور ہوجاتا ہے، حرام و حلال کی فیصلہ کی تمیز ختم ہوجاتی ہے، پورا معاشرہ بے حیائی و اخلاقی بگاڑ کا آماجگاہ ہوجاتا ہے، اس لئے سماج کے ہر طبقہ کو فکر مند ہونا چاہیئے خصوصا جن کے یہاں شادی ہے وہ لوگ اس بات کا خوب اہتمام کریں کہ خود سے ہی ذبح کریں یا گاؤں کے تین چار معتبر لوگوں کے ذمہ یہ کام لگا دیں۔
اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے. آمیــــن