رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 22/نومبر 2017) آج بہٹہ حاجی پور لونی غازی آباد کے شاہی جامع مسجد میں جمیعت العلماء هند بہٹہ حاجی پور کے دس روزہ اجلاس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کے نامور خطیب مدرسہ قاسم العلوم مظفر نگر تیوڑا کے استاد حدیث حضرت مولانا مفتی محمد اقبال صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے باشندگان بہٹہ حاجی پور سے مخاطب ہو کر اصلاح معاشرہ کے عنوان پر پرمغز خطاب فرمایا، انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں مبارک باد پیش کرتا ہوں منتظم جمعت العلماء هند بہٹہ حاجی پور کا جنہوں نے ایک ایسے موقع پر اصلاح معاشرہ کا دس روزہ اجلاس کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کہ معاشرے کی اصلاح کی سخت ضرورت ہے
کیونکہ اس وقت ملک اور بیرون ملک کے تمام انسان آگ کی دہانے پر کھڑی ہے، معاشرے میں طرح طرح خرابیاں پیدا ہو رہی ہے اور ایسی تیزی کے ساتھ بڑرہی کہ جس کی کوئی مثال نہیں ہے ایسے وقت شدید ضرورت ہے کہ ہم لوگ اپنے گھروں کی اور علاقوں کی اور اپنے ملکوں کی اصلاح کریں، حضرت مفتی صاحب نے مزید کہا اصلاح کے معنی ہیں درستگی کی اور معاشرے کی اصلاح اس وقت ہو سکتی ہے کہ جب ہم سب سے پہلے اپنی اور اپنے گھروں کی اصلاح کریں، اگر ہم نے اپنی اور اپنے گهر والوں کی اصلاح نہیں کی تو ہرگز معاشرہ کی اصلاح نہیں ہو سکتی.
حضرت مولانا نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو اللہ نے ایسے وقت مبعوث فرمایا تھا جب کہ ساری دنیا ضلالت و گمراہی کے دلدل میں پھنس چکی تھی، شراب نوشی اور جوا عام تھا، زنا کاری عام تھی، ایسے وقت میں جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے معاشرے کی اصلاح کی اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی اصلاح کی تو اللہ تعالیٰ نے رضی اللہ عنہ کا خطاب دیا.
اس عظیم الشان اجلاس میں نظامت کی ذمہ داری لفظوں سے کھیلنے کا ہنر رکھنے والے حضرت مولانا محمد طیب صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے نبھائی، جبکہ تلاوت کلام پاک قاری محمد فیض الدین صاحب نے کی اور نعت رسول قاری محمد ارشاد صاحب نے پیش کیا، آخر میں مولانا محمد طیب صاحب قاسمی نے جمیعت العلماء هند بہٹہ حاجی پور کے جانب سے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اگلے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، پھر حضرت مفتی صاحب کی رقت آمیز دعاؤں پر اجلاس کا اختتام ہوا.
اس موقع پر جمیعت العلماء هند بہٹہ حاجی پور لونی غازی آباد کے صدر حضرت مولانا مشتاق احمد صاحب قاسمی دامت برکاتهم ناظم جامعہ فلاح دارین اور جمعت العلماء کے جنرل سکریٹری قاری عبد الجبار صاحب شاہی جامع مسجد کے امام خطیب حضرت مولانا و مفتی فخر الزماں ازہر صاحب قاسمی دامت برکاتهم، مولانا اسلم صاحب قاسمی، مفتی انس صاحب قاسمی، قاری محمد محسن صاحب، مولانا امتیاز احمد صاحب قاسمی، قاری ساجد صاحب انکے علاہ بہت سے علماء کرام نے شرکت کی.