اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جانشین شیخ الاسلام مولانا سیدارشد مدنی کی کل پرتاپگڑھ آمد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 22 November 2017

جانشین شیخ الاسلام مولانا سیدارشد مدنی کی کل پرتاپگڑھ آمد!

رپورٹ: فضل الرحمان الہ آبادی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پرتاپ گڑھ(آئی این اے نیوز 22/ نومبر 2017) ملک کی نامور شخصیت جانشین شیخ الاسلام مولانا سید ارشد مدنی صاحب صدر جمعیت علماء ھند و استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند کی کل پرتاپگڑھ آمد ہورہی ہے، جانشین شیخ الاسلام جمعرات بعد نماز عشاء مدرسہ ھدایت الاسلام بجھوا صاحب گنج ضلع پرتاپگڑھ میں جلسہ عام  سے خطاب فرمائیں گے، یہ خبر ملتے ہی عقیدت مندوں میں خوشی ولہر دوڑ گئی ہے، حضرت کی تشریف آوری کو لے کر عوام میں کافی جوش وخروش پایا جارہا ہے، پاس پڑوس کے اضلاع کے لوگ بھی سرگرم نظر آرہے ہیں.
جمعیت علماء سلطانپور کے جنرل سیکریٹری مولانا سراج ھاشمی نے نامہ نگار کو اطلاع دیا کہ سلطانپور سے کثیر تعداد میں لوگ اس پروگرام میں شرکت کریں گے، معتبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ کل مغرب تک جانشین شیخ الاسلام بجھوا پرتاپگڑھ پھنچیں گے، اس کے علاوہ نبیرہ شیخ الاسلام ملک کے نامور مقرر مولانا سید ازھر مدنی سکریٹری جمعیت علماء اترپردیش، اور مولانا سید اشہد رشیدی صدر جمعیت علماء اترپردیش کی شرکت یقینی ہے.
غور طلب ہو کہ یہ عظیم الشان جلسہ مولانا عبدالھادی صاحب جنرل سیکریٹری پرتاپگڑھ کی صدارت میں منعقد ہوگا.