اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعة الفلاح بلریاگنج میں 18نومبر کو دو اہم مہمانوں کی آمد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 2 November 2017

جامعة الفلاح بلریاگنج میں 18نومبر کو دو اہم مہمانوں کی آمد!

مشہور و معروف دینی ادارہ جامعة الفلاح بلریاگنج

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/نومبر 2017) مشہور دینی ادارہ جامعة الفلاح بلریاگنج میں وقتا فوقتاً اہل علم و دانش سے استفادے کیلئے توسیعی لکچرس کا اہتمام کیا جاتا ہے، اسی کڑی میں 18 نومبر 2017 بروز سنیچر دو اہم مہمانوں کی آمد ہورہی ہے:
• پروفیسر محمد یسین مظہر صدیقی مشہور سیرت نگار
• پروفیسر منوج جھا ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ سوشل ورک دہلی یونیورسٹی
اول الذکر کا لکچر؛ دعوتی حکمت عملی، سیرت نبوی کی روشنی میں؛ کے موضوع پر بوقت 12:00 بجے دن مولانا ابواللیث ھال میں اور ثانی الذکر کی گفتگو بعد مغرب 06:30 بجے مرکزی لائبریری میں حالات حاضرہ کے موضوع پر ہوگی.
طلبہ، اساتذہ اور مقامی اہل ذوق کیلئے استفادہ کا بہترین موقع ہے، نیز سوالات کا بھی سیشن ہوگا.