اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا محمد علی نعیم رازی حیدرآباد کے دورہ پر،سمینار میں شرکت، اکابر سے ملاقات!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 23 November 2017

مولانا محمد علی نعیم رازی حیدرآباد کے دورہ پر،سمینار میں شرکت، اکابر سے ملاقات!

رپورٹ: عبدالمقیت قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حیدرآباد(آئی این اے نیوز 23/نومبر 2017) نوجوان عالم دین مولانا محمد علی نعیم رازی ان دنوں حیدرآباد میں ہیں، اسی دوران المعھد العالی الاسلامی حیدرآباد میں منعقد سمینار بعنوان”اسلام کا نظریہ سیاست اور طریق کار“ میں مولانا محمد علی نعیم رازی نجیب آبادی فاضل مدرسہ مظاہرعلوم سہارنپور  نے شرکت  کی اور اپنا مقالہ بعنوان”اسلام اور جمھوریت“ پیش کیا.
 سمینار کی صدارت فرمارہے فقیہ العصر حضرت مولانا خالدسیف اللہ رحمانی مدظلہ ترجمان وسکریٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مولانا محمد علی نعیم رازی مظاہری کے مقالے کو خوب سراہا اور اپنی دعاؤں سے نوازا، مولانا محمد علی نعیم رازی نے حضرت فقیہ العصر کی خدمت میں دعاء کی درخواست کی.
 واضح رہے کہ مولانا محمد علی نعیم رازی مظاہری ان دنوں حیدرآباد کے طویل سفر پر ہے اس دوران مولانا وہاں کے اکابرین سے ملاقات کررہے ہیں نیز وہاں کی عوام و خواص مولانا سے مستفید ہورہے ہیں، مولانا محمد علی نعیم رازی مظاہری ابتک حیدرآباد کے اکابر علماء مثلا حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مدظلہ، حضرت مولانا شاہ جمال الرحمان مفتاحی صاحب مدظلہ امیر شریعت حیدرآباد  حضرت مولانا غیاث الدین صاحب صدر جمعیت علماء آندھراپردیش وتلنگانہ، حضرت مولانا حافظ عبداللہ صاحب شاہی امام مکہ مسجد حیدرآباد، حضرت مولانا انصاراللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت حیدرآباد، مفتی شاھد علی قاسمی ناظم تعلیمات المعھد العالی الاسلامی حیدرآباد و دیگر اکابرین سے ملاقات کی، مزید دیگر اکابرین سے ملاقات کا پروگرام طے ہے.
اسی دوران مولانا محمد علی نعیم رازی مظاہری نے حیدرآباد کئی مساجد میں قوم سے خطاب بھی کیا اور امت کے اتحاد و تعلیم کی ضرورت پر زور ڈالا اسی طرح مولانارازی نے الہدایہ آرگنائزیشن کے پروگرام جسمیں ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتاب کا رسم اجرا کا پروگرام تھا اسمیں بھی بحیثیت مہمان ذی وقار شرکت فرمائی.
مولانا رازی جلد ہی حیدرآباد کے قریبی ضلع ورنگل کا بھی دورہ کریں گے اور انشاءاللہ اگلے ماہ وسط دسمبر میں  مولانا محمد علی نعیم رازی اپنے سفر کااختتام فرماکر واپس یوپی تشریف لائیں گے، مولانا محمد علی نعیم رازی اپنے تمام متعلقین کو اپنا سلام عرض کیا ہے اور دعاء  کی درخواست کی ہے.