اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سابق کابینی وزیر و کانگریسی سینئر لیڈر جگدیش ٹائٹلر وکانگریس دہلی پردیش کے متحرک فعال نیتا وسیفی فلم کے چیئرمین شکیل سیفی نگر پالیکا کے وارڈ نمبر 34 سے سبھاسد امیدوار اقبال سیفی کے چناوی دفتر کا کیا افتتاح!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 23 November 2017

سابق کابینی وزیر و کانگریسی سینئر لیڈر جگدیش ٹائٹلر وکانگریس دہلی پردیش کے متحرک فعال نیتا وسیفی فلم کے چیئرمین شکیل سیفی نگر پالیکا کے وارڈ نمبر 34 سے سبھاسد امیدوار اقبال سیفی کے چناوی دفتر کا کیا افتتاح!

رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 23/نومبر 2017) لونی نگر پالیکا کے وارڈ ممبر و چیئرمین نے اپنی جیت حاصل کرنے کیلئے بڑے بڑے دگج نیتاؤں وفلم اسٹاروں کو اپنے پرچار کیلئے میدان میں اتار کر عوام الناس سے اپنے حق میں ووٹ مانگ رہے ہیں، وہیں گزشتہ روز سابق مرکزی وزیر وکانگریسی سینئر لیڈر جگدیش ٹائٹلر و کانگریس دہلی پردیش کے متحرک فعال نیتا وسیفی فلم کے چیئرمین شکیل سیفی نے لونی نگر پالیکا کے وارڈ نمبر 34 سے سبھاسد امیدوار اقبال سیفی کے چناوی دفتر کا افتتاح کرنے
پہونچے تو لوگوں کا ہجوم ان کو دیکھنے کیلئے امنڈ پڑا، لوگوں کا اتنا ہجوم تھا کہ انھیں دفتر تک پہنچانے کیلئے  مقامی پولیس  کو آگے آنا پڑا اور لوگوں نے ان کے ساتھ خوب تصویریں کھینچوائیں. وارڈ ممبر اقبال سیفی نے انہیں بتایاکہ یہاں کی عوام نے اب کی بار یہ فیصلہ لیا کے  وارڈ ممبر و چیئرمین کی کرسی پر کانگریس نیتا کو بٹھانا ہے تبھی لونی کا وکاس ہوسکتا ہے اور انشاءاللہ 2019 میں بھی مرکز میں کانگریس کو ہی لانا ہے، تبھی دیش کی عوام کو روز گار فراہم ہوسکتا ہے اس موقع پر پوری گرم جوشی کے ساتھ عوام نے گانگریس و جگدیش ٹائٹلر کے حق میں نعرہ لگائے.
سابق مرکزی وزیر نے بند کمرے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کی وارڈ سے اقبال سیفی جیت درج کرتے ہیں تو میں مرکز سے آپ کی وارڈ کی وکاس کیلئے الگ سے فنڈ دلواؤنگا.
شکیل سیفی نے لوگوں سے اپیل کی کہ آنے والی 26 تاریخ کو کانگریس کے چناوی نشان پنجہ پر مہر لگا کر اقبال سیفی کو کامیاب بنائیں،.تاکہ آپ کی کالونی ہی نہیں بلکہ پورے لونی کا وکاس ہو.