موقع وردات پر بھیڑ کا ایک منظر |
رپورٹ: عبدالرحیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/نومبر 2017) دیوگاؤں کوتوالی حلقہ کے رنمو گاؤں میں گزشتی شب ایک نوجوان کو بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا، موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا، مقتول کے اہل خانہ نے پولیس کو کوئی تحریر نہیں دی، جبکہ پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے گاؤں کے چار افراد کو حراست میں لگ لیا ہے.
موصولہ خبر کے مطابق رنمو گاؤں رہائشی وپن عرف ننھکو یادو(22) بیٹے سلگو یادو گھر پر رہ کر کاشتکاری کرتا تھا، وہ منگل کی رات تقریباً 09:00 بجے مورتی پنڈال کی طرف بائک سے گیا، کچھ دیر بعد گھر والوں نے اسے گھر بلانے کیلئے فون کیا تو اس نے کہا کہ دس منٹ میں آ رہا ہوں، نصف گھنٹہ تک گھر والوں نے انتظار کے بعد پھر فون کیا تو اس کا موبائل بند تھا، رات بھر گھر والوں نے کافی تلاش کیا لیکن کچھ خبر نہیں ملی، صبح گاؤں میں ہی اس کی لاش پڑی ملی، جس کے سر اور پیٹھ پر گولیاں لگی تھی، ڈی جے کی تیز آواز ہونے کیوجہ سے گاؤں میں گولیوں کی آواز سنائی نہیں دی.