رپورٹ: محمد عامر
ــــــــــــــــــــــــــــــ
رانی پور/مئو(آئی این اے نیوز 11/نومبر 2017) رانی پور تھانہ علاقہ تحت رانی پور کھرہٹ مین روڈ پر شام 6 بجے برها موڑ کے پاس سائیکل سوار بچے کو بچانے میں تیز رفتار سے رانی پور کی جانب سے كھرہٹ کی طرف جا رہے بائک پر بیٹھے دو شخص روڈ پر گر گئے جس سے 26 سالہ ڈڈو بیٹے دیا رہائشی كرمچورا کی حالت نازک بنی ہوئی ہے، وہیں دوسرے شخص ادھے پرتاپ 20 سال بیٹے مہندر رہائشی كرمچورا کو معمولی چوٹ آنے سے اسکی حالات ٹھیک بتائی جا رہی ہے، آنا فانا میں ڈڈو کا پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اسکی حالات سنگین بنی ہوئی ہے.
اطلاع پاکر کچھ ہی دیر میں موقع پر 100 نمبر پولیس اور 108 نمبر ایمبولینس بھی پہنچی، لیکن اس سے پہلے ہی زخمی شخص کو علاج کے لیے لوگ اسپتال لے کر چلے گئے تھے.