اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: الہ آباد نگر پنچایت چناؤ میں بی جے پی امیدواروں کی لسٹ جاری، مئو آئمہ سے ملا ساوتری دیوی کو ٹکٹ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 6 November 2017

الہ آباد نگر پنچایت چناؤ میں بی جے پی امیدواروں کی لسٹ جاری، مئو آئمہ سے ملا ساوتری دیوی کو ٹکٹ!


رپورٹ: فضل الرحمان قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
الٰہ آباد(آئی این اے نیوز 6/نومبر 2017) بھارتیہ جنتا پارٹی نے الہ آباد کی 9 نگر پنچایت سے چیئرمین امیدواروں کی لسٹ جاری کردی ہے، پردیش صدر مہیندر ناتھ پانڈے کے ذریعہ جاری کی گئی لسٹ میں گنگاپار کے پانچ اور یمناپار کے چار نگر پنچایت چیئرمین کے امیدواروں کے نام ہیں، لال گوپالگنج سے جگدیش پرساد پٹیل، جھونسی سے کیشری، اور مسلم اکثریت قصبہ مئو آئمہ سے ساوتری دیوی کو چیئرمین امیدوار بنایا گیا، حالانکہ حاجی محمد نعمان قریشی بے جے پی کی ٹکٹ کا دعوی بہت پہلے ہی سے کرتے رہے، لیکن انہیں ٹکٹ نہیں مل سکا.