ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی |
رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/نومبر 2017) معروف عالم دین ،قومی و ملی رہنما ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی اعظم گڑھ و مئو کے تین روزہ تعلیمی، دعوتی و اصلاحی دورہ پر آج یہاں تشریف لارہے ہیں۔امام گنج مئو کے مفسر قرآن مولانا ارشادالحق مدنی مولانا موصوف کے پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 2؍نومبر کو وہ بعد نماز عشاء جامعہ عربیہ سراج العلوم جموڑی میں اصلاحی جلسہ میں شرکت و خطاب کریں گے، 3؍نومبر کو جمعہ سے قبل ڈومن پورہ مئو میں علاقے کے علماء و دانشوران اور ائمۂ مساجد کے ساتھ خصوصی نشست ہوگی جس میں ملکی و ملی مسائل پر تبادلۂ خیال فرمائیں گے، بعد نماز عصر امام گنج مئو میں جامعہ زینب للبنات کے سنگ بنیاد کی تقریب ہوگی، اور بعد نماز مغرب پیامِ انسانیت کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت و خطاب کریں گے، جبکہ 4؍نومبر کو صبح مدرسہ مفتاح العلوم شاہی کٹرہ، دارالعلوم مئو اور دوپہر میں ادری میں طلباء، علماء و دانشوران کی مجلس سے خطاب فرمائیں گے۔
مولانا موصوف کے پروگرام کی مزید تفصیلات کے لئے مولانا نوشیر احمد کے اس نمبر 9818893994 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔