رپورٹ: عبدالباقی خان ندوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دوبہا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 5/نومبر 2017) المصطفی پبلک اردو لائبریری دوبہا سانتھا کا افتتاح ممبرا ممبئی جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا عبدالوہاب قاسمی، مولانا انظر قاسمی، شاعر اسد بستوی نے کیا.
اس موقع پر مولانا عبدالوہاب قاسمی نے کہاکہ سب سے بہترین ہمنشین کتاب ہے، جو انسان کا ہمیشہ ساتھ دیتی ہے، کتابوں کے کثرت مطالعہ سے ہی انسان دانشور اور مفکر بنتا ہے، اور بغیر کتابوں کے مطالعہ کے انسان ادھورا رہتا ہے، مطالعہ کے فروغ کے لئے لائبریری کا قیام ازحد ضروری ہے۔
انھوں نے کہاکہ کتابوں میں صدیوں کا نچوڑ ہوتا ہے، جو ہمیں تھوڑی ہی محنت کے بعد مل جاتا ہے، آج اردو زبان اور آسان زبان میں بہت سی اہم کتابیں منظر عام پر آرہی ہیں سبھی مستند کتابوں کا اردو ترجمہ موجود ہے، بس ہمیں ان کو پڑھنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات مثبت ہیں، ان کی بھرپور حمایت وستائش ہونی چاہئے۔
مولانا انظر قاسمی نے کہا کہ کتابیں ہی انسان کو وقار بخشتی ہی، کتابوں کے مطالعہ سے ہی مفکر، مدبر، محدث،فقیہ اور دیگر علوم کے ماہرین پیدا ہوئے۔
اس موقع پر شاعر اسد بستوی نے مسحورکن انداز میں حمد و نعت کا نذرانہ پیش کیا.
آخر میں المصطفی پبلک اردو لائبریری کے منتظم عبدالباقی خان نے کہا کہ یہ لائبریری شاکرہ خاتون ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرنگرانی چل رہی ہے۔تنظیم کا مقصد تعلیمی اور رفاہی کاموں کو انجام دینا ہے.
اس موقع پر ایم پی کے اقلیتی نمائندہ چودھری اورنگ زیب، ضلع پنچایت رکن زاہد علی، ڈاکٹر وصی الحق وصی، حافظ فضیل رحمانی، مقبول احمد پردھان، مولاناعبدالحلیم، قاری اخلاق احمد نظامی، رفیق احمد، ماسٹرکلیم اللہ، حافظ بلال احمد وغیرہ خاص طور پر موجود رہے ۔