مدنی مسافر خانہ مہسول چوک میں میٹنگ کا منظر |
رپورٹ: امین الرشید سیتامڑھی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی/بہار(آئی این اے نیوز 5/نومبر 2017) صد سالہ الجامعة العربیہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی کے عنوان سے ایک اہم میٹنگ مدنی مسافر خانہ مہسول چوک میں ہوئی، مجلس کا آغاز قاری محمد مامون الرشید صاحب امام جامع مسجد مہسول چوک کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعدہ حضرت مولانا عبدالمنان صاحب قاسمی ناظم وبانی مدرسہ امدادیہ اشرفیہ راجوپٹی سیتامڑھی نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور جامعہ کا تعارف کرایا.
جامعہ کے نائب ناظم حضرت مولانا اظہار الحق صاحب المظاہری نے مدرسہ کاتعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ "شجرہ طیب" ہے، جسے حضرت مولانا طیب صاحب رحمہ اللہ نے اپنے خون پسینے سے مدرسے کو سینچا آج اس کا صد سالہ اجلاس ہونے جارہا ہے، جسمیں ہم تمام مسلمانوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے.
مولانا انوار الحق صاحب قاسمی نے مدرسے کے فلاح و بہبود کے لئے اہم مشورہ سے نوازا، اور کہا کہ جہاں میری ضرورت ہوگی میں قدم بہ قدم ساتھ ہوں.
اخیر میں حضرت مولانا حکیم ظہیر صاحب القاسمی دامت برکاتہم ناظم و بانی مدرسہ طیب المدارس پریہار وصدر جمیعة علماء ضلع سیتامڑھی بہار کی دعاء سے میٹنگ کا اختتام ہوا.
واضح ہو کہ یہ صد سالہ اجلاس 27, 26, 25 مارچ 2018 میں ان شاھ اللہ ہوگا.
اس موقع پر قاری عبدالعظیم صاحب مدرسہ طیب المدارس پریہار، جناب شفیق خان صاحب، جناب اسد صاحب، حضرت مولانا رضوان القاسمی صاحب امام جامع مسجد راجو پٹی سیتامڑھی، جناب پرویز عالم انصاری صاحب، محمد ارشاد عالم انصاری، نسیم انصاری ضلع پریشد، ڈاکٹر ساجد علی خان صاحب، جناب طاہرصاحب (عرف چھوٹے بابو) مہسول چوک، اور شمش شاہنواز وغیرہ خاص طور سے موجود رہے.