رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
گمبھیر پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/نومبر 2017) گمبھیرپور تھانہ علاقہ کے روہوا گاؤں کے پاس گزشتہ دن دیر شام اعظم گڑھ کے سابق رکن اسمبلی عادل شیخ کی گاڑی روڈویز بس کے ساتھ سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی، جس میں عادل شیخ بال بال بچ گئے، ڈرائیور اور گنر زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے بس کو قبضہ میں لیا جب تک ڈرائیور اور کنڈکٹر فرار ہو چکے تھے.
موصولہ خبر کے مطابق سپا کے سابق رکن اسمبلی عادل شیخ شہر کے کسی پروگرام میں شرکت کرنے جا رہے تھے، جیسے ہی ان کی فارچونر کار گمبھیرپور تھانہ علاقہ کے روہوا کے پاس پہنچی، سامنے آرہی تیز رفتار روڈویز بس ان کی کار سے ٹکرا گئی، اس دوران ڈرائیور عبدالرحمٰن 45 اور گنر منا 35 زخمی ہوگئے، اس حادثہ میں عادل شیخ بال بال بچ گئے، روڈویز بس میں سوار ابھی مسافروں کو سابق رکن اسمبلی عادل شیخ نے دوسری بس میں شفٹ کراکر انہیں اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا، وہیں اپنی کار گمبھیرپور تھانہ کے پاس کھڑی کی اور بس کو پولیس تھانہ میں لے گئی.