اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بڑھتی ہوئی نفرتیں ملک کی سالمیت و بقاء کے لئے خطرہ: ازھر مدنی کا سلطانپور میں ولولہ انگیز اور ملت کو بیدار کرنے والا خطاب

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 3 November 2017

بڑھتی ہوئی نفرتیں ملک کی سالمیت و بقاء کے لئے خطرہ: ازھر مدنی کا سلطانپور میں ولولہ انگیز اور ملت کو بیدار کرنے والا خطاب


رپورٹ: فضل الرحمان قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سلطانپور(آئی این اے نیوز 3/نومبر 2017) ملک کے موجودہ حالات اور مذہب کے نام پر بڑھتی نفرتیں ملک کی سالمیت و بقا کے لئے خطرہ ہے یہ ملک ترقی کی راہوں پر تبھی گامزن ہوگا جب بلا امتیاز مذہب ملک کا ہر باشندہ خوشحال رہے، کسی خاص مذہب کو نشانہ بنانا اس ملک کی پروان چڑھنے میں باعث اور ملک کے تحفظ کے لئے تشویشناک ہے، مذکورہ خیالات  کا اظہار نبیرہ شیخ الاسلام مولانا سید ازہر مدنی سکریٹری جمعیت علماء اترپردیش نے سلطانپور کے دریاپور میں ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا یہ ملک کسی خاص مذہب کا نہیں بلکہ ملک کے ہر باشندہ کا ہے، ہر شہری کو اس ملک میں رہنے کا حق ہے، انہوں نے ملک کی آزادی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو ہمارے اکابرین نے مسلسل جد و جہد و بے پناہ قربانیاں دے کر وطن عزیز کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرایا، انہوں نے اپنے  دادا مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ کاتذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس گلشن کو سنوارنے کے لئے ہمارے آباء و اجداد نے قربانیاں دی ہیں، شیخ الھند مولانا محمود حسن دیوبندی اور شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی رحمھما اللہ کو تین سال سات مہینہ مالٹا کی جیل میں رہنا پڑا، اس ملک کو آزاد کرانے کے لئے اکابرین علماء دیوبند نے اپنی جانوں کو نچھاور کیا، 80 ہزار علماء کرام کو ملک کی آزادی کے لئے شہید کیا گیا، طویل جد و جہد و بے پناہ قربانیوں کے ذریعہ ملک آزاد ہوا،ہم اس ملک کو ہرگز اس تباہ و برباد نہیں ہونے دیں گے.
 انہوں نے مذہب کے نام پر بڑھتی ہوئی نفرتوں پر افسوس کا اظہار کیا، اور مسلمانوں سے اپیل کی کہ پیار و محبت کو عام کرو، ہر انسان کے دکھ درد میں شریک ہوں، خواہ اس کا مذہب کچھ بھی ہو، انھوں نے مسلمانوں کی دینی تعلیم سے دوری پر افسوس ظاہر کیا، کہا اسلام عصری تعلیم کے حصول سے قطعا منع نہیں کرتا لیکن پہلے اپنے بچوں  کو ہم صحیح العقیدہ مسلمان بنانے کی فکر کریں، انہوں نے بچوں کے لئے دینی تعلیم کے حصول پر زور دیا.
اس اجلاس میں نظامت کے فرائض مولانا عنایت اللہ صاحب نے بحسن خوبی انجام دیا، جمعیت علماء سلطانپور کے جنرل سکریٹری مولانا سراج ہاشمی نے افتتاحیہ جبکہ صدر مولانا عبدالرب قاسمی صاحب صدارتی کلمات میں جمعیت کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی، نبیرہ شیخ الاسلام مولانا سید ازہر مدنی کا خطاب سے قبل زوردار استقبال کیا گیا، اور نعروں سے پوری فضا گونج گئی.
اس موقع پر مولانا ابرار قاسمی مٹھا، قاری کرامت اللہ اسعدی، مولانا قاضی محمد قسیم قاسمی، مولانا ابرار قاسمی امام مسجد حاجی عبدالواحد، مفتی قیام الدین قاسمی وغیرہ شریک رہے، نبیرہ شیخ الاسلام کی رقت آمیز دعاء پر اجلاس کا اختتام ہوا.