اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نقب لگا کر چوروں نے لاکھوں روپے، زیورات اور برتن پر کیا ہاتھ صاف!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 3 November 2017

نقب لگا کر چوروں نے لاکھوں روپے، زیورات اور برتن پر کیا ہاتھ صاف!



رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2017) جين پور کوتوالی تھانہ علاقہ کے نگر پنچایت جين پور اور نگر پنچایت عظمت گڑھ میں چوروں نے دو جگہوں پر تالا توڑ کر اور ایک جگہ نقب لگا کر کیا لاکھوں روپے کے قیمتی سامانوں پر ہاتھ صاف کیا.
بتاتے چلیں کہ کندن جیسوال بیٹے جمنا جیسوال گرام جامعة البنات نگر پنچایت جين پور کا باشندہ ہے جسكی دکان مین روڈ دوہری گھاٹ اعظم گڑھ راستے پر واقع الیکٹرانک کی دکان کا تالا توڑ کر چوروں نے تقریبا 6 لاکھ 50 ہزار روپے کا سامان اٹھا لے گئے جبکہ کاؤنٹر میں رکھا 3 لاکھ روپے نقدی اور 9 بیٹری بڑی سائز 4  چھوٹی بیٹری اور 6  انویٹرز 4 اسٹپلائزر 2 رنگین ٹی وی ایل ای ڈی کی قیمت تقریبا تین لاکھ پچاس ہزار روپے بتائی گئی.
وہیں نگر پنچایت عظمت گڑھ کے علی نگر میں رمیش چندر حلوائی بیٹے شنکر حلوائی گرام پوسٹ برهج مارکیٹ آزاد نگر دکھن تھانہ برهج ضلع دیوریا کا رہنے والے کی عظمت گڑھ نگر پنچایت کے علی نگر میں واقع ہیں جس میں نقب لگا کر لاکھوں روپے کا زیورات اور دوسرے کمرے میں رکھا پچاسوں ہزار روپے کا برتن اٹھا لے گئے، وہیں اس واقعہ کی معلومات پولیس کو دی گئی، وہیں موقع پر پہنچی پولیس نے کہا کہ جانچ کر کاروائی کریں گے.