اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مفتی عبداللہ پھولپوری کا مکہ مکرمہ میں انتقال، علاقہ میں غم کا ماحول!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 30 November 2017

مفتی عبداللہ پھولپوری کا مکہ مکرمہ میں انتقال، علاقہ میں غم کا ماحول!


رپورٹ: عبدالرحمٰن قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/نومبر 2017)بڑے افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ ملک کی مایہ ناز شخصیت، بزرگ عالم دین حضرت مفتی عبداللہ پھولپوری صاحب حفظہ اللہ ناظم مدرسہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کا آج مکہ المکرمہ میں انتقال ہوگیا ہے، اناللہ واناالیہ راجعون
اچانک یہ خبر سن کر علاقہ میں غم کا ماحول چھا گیا، اللہ تعالی حضرت کی بال بال مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کا باغ بنائے، پسماندگان اور ہزاروں عقیدت مندوں و شاگردوں کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمیــــن
تجہیز و تکفین کی اطلاع ابھی نہیں ملی ہے، ان شاء اللہ خبر ملتے ہی اطلاع کر دی جائے گی.