رپورٹ: عبد اللہ انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مئو آئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز 30/نومبر 2017) الہ آباد ضلع کا مسلم اکثریتی قصبہ مئو آئمہ جھاں تقریبا ۲۵ہزار آبادی ہے، پورے ملک میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، کسی تعارف کا محتاج نہیں، اس قصبہ کی شہرت صرف اترپردیش ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں ہے، مئوآئمہ میں تعلیم وتعلم کا اچھا خاصہ ماحول ہے، مئوآئمہ طلباء یونین کی جانب سے تعلیم کے اندر بیداری، ان کے لئے ترقی کی راہ ہموار کرنے اور ان کو بلندیوں تک پہنچانے کی غرض سے نوجوان کی کوشش اور جد و جہد کے نتیجہ میں مئوآئمہ آل اسٹوڈنٹ تنظیم کا قیام عمل میں آیا، کل بعد نماز مغرب تنظیم کے صدر محمد نازش قریشی الہ آباد شہر میں واقع مدرسہ نعمانیہ کٹرہ تشریف لائے، جہاں انہوں نے نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی سے خصوصی ملاقات کی، اور مئوآئمہ میں تعلیم بیداری اور اپنی تنظیم کے دائرہ کار کو مضبوطی کے ساتھ وسیع کرنے پر غور و خوض کیا.
اس موقع پر مفتی فضل الرحمان الہ آبادی نے کہا کہ نوجوان تعلیم یافتہ طبقہ لوگوں کو قلم اور زبان کی طاقت کو پہچاننا چاہیئے، اور ان کو صحیح جگہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا زبان اور قلم کے صحیح استعمال کے ذریعہ قوم و ملت کی عظیم خدمات انجام دی جاسکتی ہے، مفتی قاسمی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہماری نئی نسل اردو زبان سے بالکل ناآشنا ہوچکی ہے، انہاں نے کہا حالات ایسے آگئے ہیں کہ اب ہماری شرعی اصطلاحات سے ہمارا مسلم سماج بالکل ناواقف ہوگیا، موجودہ زمانے میں اردو عربی زبان کے ساتھ ساتھ ہندی اور انگریزی زبان کی اہم معلومات طلباء مدارس کو ضرور ہونی چاھیئے، ورنہ نئی نسل کو مسئلہ بتانے اور تبلیغ دین پر کامل طور پر قدرت نہیں رکھ پائے گا.
غور طلب ہوکہ مئو آئمہ آل اسٹوڈنٹ کے صدر نازش قریشی مرکزی الہ آباد یونیورسٹی کے ایم اے کے طالب علم ہیں، اور الہ آباد ضلع کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی قصبہ میں تعلیم بیداری اور روشن مستقبل کے لئے کام کررہے ہیں، کل انہوں نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ آگے مزید جد و جہد، نئے حوصلہ کے ساتھ اپنی تنظیم کے لئے محنت کریں گے، اور نسل نو میں تعلیم کی قندیلیں روشن کریں گے.