اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عالیہ پبلک اسکول بلریاگنج میں ایک روزہ ورکشاپ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 25 November 2017

عالیہ پبلک اسکول بلریاگنج میں ایک روزہ ورکشاپ!

رپورٹ: محمد سعد
ــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/نومبر 2017) عالیہ پبلک اسکول بلریاگنج کے آڈیٹوریم میں جدید طریقہ تعلیم کے بارے آگاہی کے سلسلے میں ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام اساتذہ نے شرکت کی،
ورکشاپ میں جدید طرز کے تقاضوں کے مطابق تربیت یافتہ ماہر تعلیم وشال شری واستو نے لکچر دیئے، جس میں تعلیم میں جدت اور ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا، 21 ویں اور جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اساتذہ کو جدید اور منفرد انداز میں تعلیم و تدریس کے طریقے بتائے گئے، جسے اسکول کے اساتذہ نے دلچسپی اور دل جمعی سے سنا اور پسند کیا اس کے علاوہ انہوں نے کئی طرح کے طریقوں سے بتایا کہ ہم کیسے ایک اچھے استاد بن سکتے ہیں.
اس موقع پر اسکول کی پرنسپل محترمہ نوشابہ منور اور منیجر ڈاکٹر صہیب احمد نے وی وا ایجوکیشن کی طرف سے آئے ہوئے ٹرینر کا دل سے شکریہ ادا کیا.