اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمیعت علماء ھند حلقہ بہٹہ حاجی پور کے زیر اھتمام بعنوان اصلاح معاشرہ کا چوتھا پروگرام مسجد ابن عباسؓ میں منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 25 November 2017

جمیعت علماء ھند حلقہ بہٹہ حاجی پور کے زیر اھتمام بعنوان اصلاح معاشرہ کا چوتھا پروگرام مسجد ابن عباسؓ میں منعقد!

رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 25/نومبر 2017) کل بروز جمعہ بعدنمازِ عشاء متصلاً جمیعت علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور کی زیراہتمام بعنوان اصلاحِ معاشرہ چوتھی اصلاحی مجلس مسجد بن عباسؓ میں منعقد کی گئی، مجلس کا آغاز جناب قاری محمد ارشاد صاحب کی پرسوز تلاوت اور مہمان شاعر جناب قاری محمد عفان صاحب کی نعت پاک سے ہوا.
بعدہٗ ادارہ معارف القرآن شاستری پارک دہلی سے تشریف لائے نوجوان عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد عیاض صاحب مظاہری نے "سچ کے فائدے اور جھوٹ کے نقصانات" کے موضوع پر قرآن وحدیث کی روشنی میں مفصل اور بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مٶمنین کی یہ شان نہیں کہ وہ سچائی سے انحراف کرے اور جھوٹ بولنے کا عادی بن جائے بلکہ ایک ایمان والے اسلام کو ماننے والے اور قرآن وحدیث پر عمل کرنے والے کا عمل تو ایسا ہونا چاہیئے کہ وہ ہرجگہ سچ ہی بولے اور جھوٹ بولنے سے مکمل طور پر پرہیز کرناچاہیئے، انہون نے کہا کہ والدین کی بھی یہ ذمےداری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سچ بولنے اور جھوٹ سے بچنے کی ترغیب کرتے رہیں، نمونے کے طور پر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کا واقعہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی والدہ محترمہ کے فیضان تربیت کا اثر تھا جو راہزنوں کے درمیان بھی سچ ہی بولے اور جھوٹ قطعی طور پر نہیں بولے جن کی حق گوئی جرات بےباکی اور سچائی پر ڈاکوٶں کو بھی اس قدر رشک آیا کہ وہیں اپنے ہتھیار ڈال دیے اور اپنے ان برے افعال سے اسی وقت سچی اور پکی توبہ کرکے انہیں کے ساتھ اسی قافلے میں شریک ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسان مذاق میں بھی کبھی جھوٹ نہ بولے اور ہمیشہ سچ بولنے کا عزم و ارادہ رکھناچاہیئے۔
پروگرام کی نظامت محمد طیب قاسمی نے کی، مہمان خصوصی مولانا محمد مشتاق صاحب قاسمی، مولانا نزاکت حسین قاسمی، مولانا فیض الدین عارف لونی، قاری عبد الجبارصاحب، امام مسجد عباسؓ، مفتی فخرالزماں اظہر قاسمی، مفتی محمد انس قاسمی، مولانا محمد اسلم صاحب، مولاناتنویر صاحب، قاری محمد اویس صاحب، قاری عبدالسبحان صاحب کے علاوہ کثیر تعداد میں سامعین نے شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنایا۔