رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/نومبر 2017) جامعة الفلاح بلریاگنج کے انجمن ھاسٹل کی تعمیر کی افتتاحی تقریب بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئی، محترم مولانا سید جلال الدین عمری حفظہ اللہ کی صدارت ہوئی، مہمانان خصوصی کی حیثیت سے نائب امراء جماعت اسلامی ھند جناب نصرت علی صاحب اور ٹی عارف علی صاحب نے شرکت کی.
معلمین و معلمات، طلبہ و طالبات کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقے کے معززین نے شرکت کی، صدر انجمن جناب مشرف حسین صدیقی نے پیش کیا اور پروجیکٹ کا تعارف کرایا، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک فیصل فلاحی صاحب نے کرایا، چیف گیسٹ جناب ندیم اختر ترین صاحب نے جامعہ کی کارکردگی کو سراہا اور جامعہ کے اس پروگرام میں شامل ہو کر اپنی غیر معمولی خوشی کا اظہار کیا، انجمن کے اس اقدام کی ستائش کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا.
جناب ٹی عارف علی صاحب کی بھی پہلی بار جامعہ میں آمد تھی، بہت مسرت کا اظہار کیا اور اس پروجیکٹ کے بارے میں کہا کہ اگرچہ پہلی انجمن طلبہ قدیم نے کی ہے لیکن اس کار خیر میں حصہ ہم سب کو لینا ہے، محترم صدر مجلس نے فرمایا کہ جامعہ ایک بڑا ادارہ ہے اور اس کی خدمات نمایاں ہیں، فارغین کی انجمن ماشاء اللہ بہت سرگرم ہے اور جامعہ کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے، یہ پروجیکٹ بھی بہت اہم ہے.
آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ کے ناظم اعلیٰ مولانا طاہر مدنی صاحب نے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے جامعہ کی ایک اہم ضرورت پوری ہوگی اور طلبہ پرسکون ماحول میں اپنا علمی سفر جاری رکھ سکیں گے، اس کے بعد آئے ہوئے معزز مہمانوں کے بدست سنگ بنیاد کی تقریب عمل میں آئی.