رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 24/نومبر 2017) گزشتہ بتاریخ ٢٢ نومبر کو جمیعت علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور کے زیر اہتمام اصلاحِ معاشرہ کا دوسرا اجلاس قیصرمسجد راہل گارڈن میں منعقدہوا، پروگرام کا آغاز جناب قاری محمد ارشادصاحب کی تلاوت اور انہیں کی نعتِ پاک کے ذریعے ہوا، جس میں قرب و جوار سے آئے ہوئے سامعین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اُس اصلاحی مجلس کو کامیاب بنایا۔
دہلی سے تشریف لائے مہمان مقرر نوجوان مفتی اور عالم دین حضرت مولانا مفتی محمدشکیل قاسمی صاحب نے نشہ کی تباہ کاریاں اور انٹرنیٹ کے تعلق سے بڑا پرمغز خطاب فرمایا، بڑے پراعتماد لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت مسلمانوں کے صد فیصد بچے نشے کے عادی ہیں اور وہ اس نشے جیسی عادت میں ملوث ہوکر اپنی زندگی ہلاک و برباد کر رہے ہیں، جو والدین کی لاپرواہی کا بھی نتیجہ ہے، مزید نصیحت کرتےہوئے کہا کہ اگر والدین اپنے بچوں کا مستقبل بہتر بنانا چاہتے ہیں اور انہیں نشے جیسی خبیث عادتوں سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو بچوں پر اور اپنے نوجوانوں پرسخت نظر رکھنی ہوگی اور انہیں ہرطرح کی نشہ آور چیزوں سے دور رکھنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ نشہ کسی بھی طرح کا ہو اسلام اس کی قطعًا اجازت نہیں دیتا، انٹرنیٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انٹرنیٹ بھی ایک طرح کا نشہ ہے یہ نشہ بھی جس کو لگ گیا تو پھر اس سے نجات پانا بہت مشکل ہے۔انٹرنیٹ کے فوائد اور اس کے نقصانات بتاتے ہوئےفرمایاکہ انگلی کی ایک جنبش سے ہم سیرِ جہاں تو کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعے سے ہم لائبریریاں اور کتابیں تاریخی اور اسلامی معلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں تو بہتر ہے، لیکن اسی انٹرنیٹ کے ذریعے سے ہم فحش اور گندے لٹریچر جب پڑھیں گے تو یقنًا یہ ہمارے لیے ہلاکت و بربادی کا باعث بن جائے گا بطور خاص نوجوانوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو اس انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے دور رکھیں اچھے اور نیک کاموں میں اپنے وقت کوصرف کریں، اور اپنی پیاری زندگی کو ضائع کرنے سے بچائیں تو یہی ہمارے اور آپ کے لیے بہتر ہوگا۔
پروگرام کی نظامت مولانا محمد طیب قاسمی نے کی اور شرکت کرنے والوں میں مولانا محمد تنویر صاحب مفتاحی امام محمدی مسجد شواٹکہ، مولانا مفتی سعید قاسمی، قاری عبدالجبار صاحب امام وخطیب مسجدبن عباسؓ، قاری عبدالسبحان صاحب کنویں والی مسجد، قاری محمد ساجد صاحب بسم اللہ مسجد، اور ان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
مہمانِ محترم حضرت مولانا مفتی محمد شکیل قاسمی صاحب کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا، اخیر میں مسجد کے امام وخطیب مولانا حکیم الدین صاحب نے آنے والے تمام مہمانوں کا اور حاضرین کا بصد خلوص شکریہ ادا کیا۔