اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمیعت علماء حلقہ بہٹہ کے زیر اہتمام تیسری اصلاحی مجلس مدرسہ بحرالعلوم میں منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 25 November 2017

جمیعت علماء حلقہ بہٹہ کے زیر اہتمام تیسری اصلاحی مجلس مدرسہ بحرالعلوم میں منعقد!

رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 25/نومبر 2017)  گزشتہ یوم بتاریخ ٢٣ نومبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء متصلا جمیعت علماءحلقہ بہٹہ کے زیر اہتمام تیسری اصلاحی مجلس مدرسہ بحرالعلوم میں منعقد  کی گئی، مجلس کا آغاز جامعہ ہذا کے طالب علم محمد ریاض الدین کی تلاوت اور مشہور نعت خواں جناب قاری محمد ارشاد صاحب کی نعت پاک سے ہوا.
 بعدہٗ سیماپوری دہلی سے تشریف لانے والے  نوجوان مقرر اور عالمِ دین حضرت مولانا مفتی محمد گلزار صاحب قاسمی نے "نکاح سنت کے مطابق کریں" اور "خرافات سے بچیں" موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے سامعین کو سمجھایا اور کہاکہ آج ہمارے معاشرہ کا ماحول بہت زیادہ پراگندہ ہوچکا ہے جن گھروں میں نوجوان بچے اور بچیاں شادی کے لائق ہیں ان کے والدین سوچتے رہتے ہیں کہ بیٹے کی یا بیٹی کی شادی بڑی دھوم سے کرنی ہے جب کہ وہ والدین اسی فراق میں اپنے بچوں کا وقت پر نکاح نہیں کرپاتے ہیں جس کے باعث بعد میں حد کہیں سے کہیں پہنچ جاتی ہے، جب کہ اسلام کا طریقہ تو یہ ہے کہ جوڑا ملتے ہی فورًا نکاح کردینا چاہیئے بلا کسی غرض اور دھوم دھام کے، اپنے آنکھوں دیکھا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں ایک صاحب میرے بڑے بھائی کے پاس آئے اور آکر کہا کہ بیٹی کی شادی کرنی ہے اور میرے پاس اتنا بھی انتظام نہیں ہے جو مہمانوں کو پیٹ بھر کے کھانا کھلا سکوں، فرمایاکہ بڑے بھائی نے ان صاحب کو پچاس ہزار روپئے دیئے، فرمایا کہ وہاں جاکر دیکھا تو کھانے پینے کی وہ کونسی چیز تھی جو چھوٹی ہوئی ہو بہرحال لوگ اسی شان وشوکت کو دکھانے کی وجہ سے اپنے بچوں کا نکاح وقت پر نہیں کرپاتے ہیں جوکہ سراسر غلط ہے مزید گفتگو کرتےہوئے فرمایا کہ شادی بیاہ میں ان فضول اور غیر رسومات سے اجتناب کریں اور اپنے بچوں کا نکاح سنت کے مطابق کریں۔
پروگرام کی نظامت مولانا محمد طیب قاسمی نے کی، جب کہ کثیر تعداد میں لوگوں نےشرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا جس میں بطور خاص مہمان خصوصی مولانا محمد مشتاق قاسمی صدر جمیعت علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور، مفتی محمد انس قاسمی، مولانا سعید مظاہری، مولانا تنویر مفتاحی، مولانا محمد ایوب صاحب اندراپوری، مولانا شاہنوازمفتاحی، قاری عبدالسبحان صاحب وغیرہ نے شرکت کی۔
اخیر میں دہلی سے تشریف لائے مہمان محترم حضرت مولانا مفتی محمد فاوق صاحب قاسمی کی پرخلوص دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔