اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سعودی عرب سے کما کر گھر لوٹ رہا تھا ابوزید، ممبئی ایئرپورٹ پر ہو گئی گرفتاری، اہل خانہ صدمہ میں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 6 November 2017

سعودی عرب سے کما کر گھر لوٹ رہا تھا ابوزید، ممبئی ایئرپورٹ پر ہو گئی گرفتاری، اہل خانہ صدمہ میں!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/نومبر 2017) گھر کی روزی روٹی چلانے کیلئے سعودی عرب سے کما کر گھر آرہے اعظم گڑھ کے چھاؤں رہائشی ابوزید بیٹے علاؤالدین کی شک کی بنیاد پر گرفتاری ممبئی کے چھترپتی شیواجی ایئرپورٹ سے ہوئی، جس سے اہل خانہ صدمہ میں ہے، وہیں ابوزید کے والد علاؤالدین نے کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ میرے بیٹے کو انصاف ملے گا، خاندان میں سب سے بڑے اور کمانے والے بیٹے کی گرفتاری سے اہل خانہ بے حال ہوگیا ہے.
بیٹے کی گرفتاری کے خبر سننے کے بعد علاؤ الدین گھر کے باہر غمگین بیٹھے تھے، لوگوں نے انہیں انصاف ملنے کا بھروسہ دلایا، انہوں نے خبروں کی ٹیم سے بات چیت کی، اس دوران علاؤ الدین نے کہا کہ خاندان کا پیٹ پالنے کیلئے بیٹا ابوزید سعودی عرب کمانے گیا تھا.
انہوں نے بتایا کہ غربت دور کرنے کی نیت سے میرے تین بیٹوں اور چھ بیٹیوں میں سب سے بڑا بیٹا ابوزید گزشتہ سال 2009 میں سعودی کے ریاض شہر میں کمانے گیا تھا، وہ ایک کمپنی میں مزدور کے طور پر کام کر رہا تھا، تین سال بعد 2012 میں ملک واپس آنے پر ابو زید کی علاقے کے محمد پور گاؤں کے رہائشی سیف الرحمن کی بیٹی سے شادی ہوئی تھی، ان دنوں کمپنی کے حالات ٹھیک نا ہونے کی وجہ سے اپنے وطن ہمیشہ کیلئے واپس آ رہا تھا، ان کی بیوی اپنی بیٹی کے ساتھ اس وقت مہاراشٹر کے ناگپور ضلع میں کام کرنے والے اپنے فوجی والد اور بھائی کے ساتھ رہتی تھی، علاؤالدین اپنی دو بیٹیوں اور بیٹے ابوزید کی شادی کر چکے ہیں.
بیٹے کے گرفتاری کے سلسلے میں علاؤالدین نے بتایا کہ جمعہ کی رات ممبئی سے فون کرنے والے کسی افسر نے خود کو اے ٹی ایس بتاتے ہوئے بیٹے ابوزید کے گرفتاری کے بارے میں معلومات دی، جب بیٹا کے جرم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کچھ بھی ظاہر کرنے سے انکار کر دیا، بیٹے کی گرفتاری سے بے حال علاؤالدین کا کہنا تھا کہ ہمیں کیا پتہ کہ بیرون ملک سے واپسی پر بیٹے کے اوپر دہشت گردی جیسا الزام لگا دیا جائے گا.
اس وقت ہم عدالت سے مکمل اعتماد رکھتے ہیں کہ میرے بیٹے نے کسی بھی قسم کا کوئی جرم نہیں کیا ہے، اپنے بیٹے کو بے گناہ اور معصوم کے طور پر بیان کرتے ہوئے علاؤ الدین نے کہا کہ ہم یقین کرتے ہیں کہ جلد ہی میرا بیٹا ان الزامات سے باعزت بری ہوکر ہمارے درمیان موجود ہوگا.