رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت(آئی این اے نیوز 7/نومبر 2017) گزشتہ روز باغپت کے قصبہ بڑوت میں ہونے والی قومی ایکتا کانفرنس کے متعلق مدرسہ عربیہ نوریہ میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس کی جمعیۃ علماء ھند باغپت کے جنرل سکریٹری مولانا عارف الحق نے صدارت فرمائی اور میڈیا کے افراد بڑی تعداد میں دینک جانگرن جنونی امر اجالا ڈبنگ دینک اور دیگر میڈیا سے منسلک افراد موجود رہے.
واضح ہو کہ آنے والی 9 نومبر کو بڑوت کے ڈگمبر جین مندر میں قومی ایکتا کانفرنس ہونے والی ہے جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جمیعۃ علماء ھند کے قومی صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی تشریف لا رہے ہیں، جس کی تیاری سے متعلق مدرسہ عربیہ نوریہ میں نیوز سے منسلک افراد کی میٹنگ ہوئی اور کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور تعداد میں شریک ہونے کی اپیل کی گئی.