اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بی جے پی نے دیوبند کے سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کو عرب ممالک بھیجنے کی دی دھمکی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 7 November 2017

بی جے پی نے دیوبند کے سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کو عرب ممالک بھیجنے کی دی دھمکی!

معاویہ علی سابق رکن اسمبلی دیوبند

رپورٹ: سمیر چودھری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 7/نومبر 2017) سابق ممبر اسمبلی و ایس پی لیڈر معاویہ علی کے ذریعہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے خلاف دیئے گئے بیان کو لیکر اب بی جے پی لیڈروں نے جوابی حملہ کرتے ہوئے سابق ممبر اسمبلی کو ملک کا غدار قرار دیتے ہوئے عرب ممالک میں پھینکوانے کی دھمکی دی ہے، بی جے پی شہر صدر گجراج رانا نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی کے ذریعہ سے وزیر اعظم نریندر مودی اور صوبہ کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ کے خلاف کوئی بھی قابل اعتراض تبصرہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز قبل سابق ممبر اسمبلی معاویہ علی نے ایک چینل سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی اولاد نہیں ہے اسلئے وہ بچوں کی قدر اور اہمیت نہیں جانتے ہیں، جس کو لیکر بی جے پی کے مقامی دفتر پر منعقد کارکنوں کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے بی جے پی نگر صدر گجراج رانا نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور صوبہ کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ قربانی اور ’تپسیہ‘ کے ذریعہ ملک کے سو کروڑ عوام نے منتخب کرکے بھیجا ہے، سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کو قربانی دینے والی عظیم شخصیتوں کے بارے میں کیا معلومات ہے؟۔ رانا نے کہا کہ ملک کے عوام اور بی جے پی کارکنان اپنے پی ایم اور سی ایم کے خلاف نازیبا زبان کو بالکل برداشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے سابق ممبر اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل نہیں بھیجا تو بی جے پی کارکن خود معاویہ علی کو دیوبند سے اٹھا خلیجی ممالک میں پھینکنے کا کام کریں گے، بی جے پی لیڈر سکھپال رانا نے معاویہ علی کو ملک کا غدار قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا، بی جے پی شہر سکریٹری دیپک رنسورہ نے کہا کہ اگر سابق ممبر اسمبلی معاویہ علی نے اپنے بیان پر معافی نہیں مانگی تو بی جے پی کارکن ان کا علاج کرنے کا کام کریں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر بھوپندر سنگھ، راہل تیاگی، وپن تیاگی، دھیرج، اشوک رانا، وکاس پنڈیر، ارون گپتا، محبوب عالم، منوج، آلوک کھٹیک، رجنیش چوہان، سدھیر، اجے برلا، پون دھیمان، نریندر کمار وغیرہ موجود رہے۔