رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھاگلپور/بہار (آئی این اے نیوز 6/نومبر 2017)ضلع بھاگلپور بہار کے سنہولہ ہاٹ بلاک میں گزشتہ روز نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جسمیں باتفاق رائے سے محمد نجیب اختر کو سوسائٹی کا سرپرست اعلی، منظر عالم ضلع پریشد کو صدر جناب غلام ربانی کو جنرل سیکریٹری اور محمد رفیق عالم کو خازن بنایا گیا، جبکہ میڈیا انچارج ڈاکٹر فاروق احمد کو بنایا گیا کل ملاکر 7ممبروں کا انتخاب عمل میں آیا سبھی عہدیداران نے ہاتھ اٹھاکر کہا کہ ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے انشاءاللہ بحسن خوبی انجام دیں گے.
غلام ربانی نے خطبہ استقبالیہ میں سوسائٹی کے اغراض ومقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تنظیم کا مقصد غریب مظلوم لاچار لوگوں بالخصوص مرڑیا مسلم کے بے روزگار مسلم نوجوانوں کی آواز کو مرکزی وریاستی حکومتوں تک پہنچانا ہے اور ان کو ان کا حق دلوانا ہے اور ہماری لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ آدی واسی دلت مسلم پچھڑے ذات کے لوگوں کو ان کا حق نہ مل جائے اسی وجہ سے یہ ہماری تنظیم وجود میں آئی ہے.