اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: الجمعیت الانصار کی جانب سے بعنوان اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم صحافتی مقابلہ کا اندراج شروع، 20دسمبر آخری تاریخ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 9 December 2017

الجمعیت الانصار کی جانب سے بعنوان اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم صحافتی مقابلہ کا اندراج شروع، 20دسمبر آخری تاریخ!

تمام مذاہب کے طلباء اس مقابلہ میں شریک ہوسکتے ہیں: انتظامیہ

رپورٹ: عبداللہ انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الٰہ آباد(آئی این اے نیوز 9/دسمبر 2017) اترپردیش کی فعال ومتحرک جماعت الجمعیت الانصار کی جانب سے اسکول کے طلباء کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق سے واقفیت اور نسل نو میں تحریر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے صحافتی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے، اس مقابلہ میں درجہ ۱۰ تک کے تمام طلباء شریک ہوسکتے ہیں، ۲۰دسمبر سے پہلے پہلے اندراج کرانا لازمی ہے، اس کے بعد اس پروگرام میں شامل نہیں کیاجائے گا.
الجمعیت الانصار کے صدر مولانا ارشد قاسمی نے کہا اس پروگرام میں بلاتفریق مذہب و ملت کے تمام طلباء شامل ہوسکتے ہیں،اس مقابلہ کا مقصد نبی کے کریمانہ اخلاق کو عام کرنا، اس لئے ھندو، سکھ، عیسائی اور دوسرے مذاہب کے لوگ بھی اس مقابلہ میں شریک ہوسکتے ہیں، طلباء کے سہولت کے لئے ہندی زبان میں بھی مضمون لکھنے کی اجازت ہے، صرف اردو اور ہندی زبان میں مضمون قابل قبول ہوگا، طلباء کے لئے اندراج کرانے کے لئے اپنا نام مکمل پتہ، اور اسکول کی آئی ڈی ارسال کرنی پڑے گی.
غورطلب ہوکہ یہ مقابلہ آن لائن ہوگا، ڈاک وغیرہ بھی بھیجنے کی اجازت ہے، پہلی کامیابی حاصل کرنے والے کے لئے دو ہزار کا انعام مقرر کیا گیا ہے، مقابلہ کے لئے مزید معلومات کے لئے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کیا جا سکتا ہے.
انتظامیہ رابطہ نمبر: 8736021631.8354000950