رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این این اے نیوز 9/دسمبر 2017)ٹرینوں کے حادثات کا سلسلہ بند نہیں ہوا، اب تمسا پسینجر کا انجن اتر پردیش کے اعظم گڑھ میں پٹری سے اتر گیا، اعظم گڑھ سے چل کر ورانسی کو جانے والی تمسا پیسینجر جمعہ کو صبح واشنگ پٹ سے اسٹیشن تک جاتے وقت انجن پٹری سے اتر گیا.
انجن کے پٹری سے اترنے کے بارے میں معلومات ملتے ہی ریل ڈیپارٹمنٹ میں ہڑکمپ مچ گیا، اگرچہ کوئی نقصان نہیں ہوا، آناً فاناً مئو اور وارانسی کے حکام موقع پر پہنچ گئے، مئو سے اے آر ٹی لاکر پھر ٹرین کو پٹری پر لایا گیا، اس کے بعد ٹرین وارانسی کو تقریبا نو بجے روانہ کی گئی.
واضح ہو کہ اعظم گڑھ سے وارانسی جانے والی 55135 تمسا پسینجر ٹرین کو جمعہ کی صبح 4.55 بجے واشنگ پٹ سے اسٹیشن پر لایا جا رہا تھا، ٹرین کو پانچ بجے وارانسی کے لئے اعظم گڑھ اسٹیشن سے نکلنا تھا، ٹرین واشنگ پٹ سے باہر آ رہی تھی، اور پلیٹ فارم نمبر ایک پر آ رہی تھی، اسی دوران پٹری سے انجن نیچے اتر گیا.