اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قومی یکجہتی اجلاس عام لکھنؤ کی تیاری کے سلسلے میں جمعیة علماء سرائے میر کی میٹنگ کل 9/دسمبر کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 8 December 2017

قومی یکجہتی اجلاس عام لکھنؤ کی تیاری کے سلسلے میں جمعیة علماء سرائے میر کی میٹنگ کل 9/دسمبر کو!

رپورٹ: محمد انظر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/دسمبر 2017) جمعیة علماء سرائے میر کی ایک اہم میٹنگ کل بتاریخ 9 دسمبر بروز سنیچر دن میں 2 بجے جمیعة دفتر واقع اشتیاق پردھان بلڈنگ سرائے میر اعظم گڈھ میں منعقد ہوگی، جس میں جمعیة کی تاریخ ساز کانفرنس قومی یکجہتی کی تیاریوں پر غور کیا جائے گا.
واضح رہے کہ 12 دسمبر بروز منگل لکھنؤ میں ہونے والے اجلاس عام جو کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے قائد ملت مولانا سید ارشد مدنی کی آواز پر منعقد ہورہا ہے، ان شاءاللہ جمعیة علماء سرائے میر کی طرف سے لکھنؤ جانے کے لئے بس کا انتظام بھی کیا جائے گا، سرائے میر وـاطراف کے لوگوں سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے اس تاریخ ساز کانفرنس کو کامیاب بنائیں، جو حضرات لکھنؤ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ کل میٹنگ میں آکر اپنا اندراج کراسکتے ہیں.
منجانب مولانا انیس احمد اصلاحی صدر جمعیة علماء سرائے میر
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں.
9415656812 ( مولانا افضل قاسمی )
8808313177 (انظر اعظمی )