رپورٹ: محمد صدر عالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھنباد(آئی این اے نیوز 8/دسمبر 2017) مریدین و متوسلین کی تربیت کیلئے تین روزہ عظیم الشان اصلاحی نورانی عرفانی و روحانی تربیتی مجلس مورخہ 9تا11 دسمبر بروز سنیچر اتوار پیر بمقام جامع مسجد کدیاں پوسٹ بروڈا تھانہ گووند پور ضلع دھنباد جھارکھند زیر تربیت مرشد کامل پیر طریقت رہبر شریعت مفلح الامت حضرت مولانا الحاج سید احمد نصر صاحب بنارسی دامت برکاتہم خانقاہ امدادیہ بنارس یوپی (خلیفہ مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خانصاحب جلال آبادی وصاحب زادہ مسیح الامت حضرت مولانا صفی اللہ خانصاحب جلال آبادی) معنقد ہونے جارہا ہے، جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے،ان شاءاللہ کل صبح دس بجے درس قرآن پاک سے مجلس کا آغاز ہو گا، اور گیارہ دسمبر کو بعد نماز عشاء حضرت مولانا سید احمد نصر صاحب بنارسی دامت برکاتہم کے آخری بیان و دعاء پر مجلس کا اختتام ہوگا، تربیتی مجلس کے اختتام کے بعد بیعت فرمائیں گے، 9 اور 10 دسمبر کی مجلس صرف مریدین و متوسلین کے لئے خاص ہے، جس میں شرکت کرنے والے نفل روزہ و اعتکاف کی نیت سے مسجد میں قیام کریں گے، جبکہ 11 دسمبر کی مجلس عام ہے.
ذرائع کے مطابق اس اصلاحی نورانی وعرفانی مجلس میں شرکت کرنے والے حضرات کی آمد کا سلسلہ ابھی سے شروع ہوچکا ہے، حضرت کے مقامی مریدین و متوسلین مہمانوں کے استقبال کے لئے پیش پیش نظر آ رہے ہیں، ابھی سے ہی پورا قصبہ نورانی فضائوں میں ڈوبا ہوا نظر آرہا ہے، بچے جوان بوڑھےسبھی کے سر پر ٹوپی، ہاتھ میں تسبیح،
اور لب پہ ذکر و اذکار کا ورد جاری ہے، وہیں ہر گھر سے تلاوت قرآن پاک کی صدا بھی گونج رہی ہے، جس سے پورا ماحول نورانی ہوگیا ہے. شیخ طریقت کے استقبال کے لئے لوگوں میں عید جیسی خوشی ومسرت پائی جارہی ہے، حضرت کے اس تربیتی مجلس میں زیادہ تر علماء صلحاء فقہاء اور مریدین ومتوسلین شرکت فرماتے ہیں، اس تربیتی مجلس میں شرکت کرنے والے تمام حضرات کے لئے افطاری سحری اور کھانے کا نظم کیا گیا ہے.