اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: سکھدیو اسپورٹ اسٹیڈیم میں دو روزہ والی بال مقابلہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 8 December 2017

اعظم گڑھ: سکھدیو اسپورٹ اسٹیڈیم میں دو روزہ والی بال مقابلہ!

رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/دسمبر 2017) اعظم گڑھ ضلع والی بال ایسوسی ایشن کی سرپرستی میں سکھدیو اسپورٹس اسٹیڈیم میں دو روزہ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد گی کیا، جس کا افتتاحی میچ میں جمعرات کو نہرا کلب اعظم گڑھ اور منجیر پٹی کے درمیان کھیلا گیا، جس میں نہرو کلب اعظم گڑھ نے منجير پٹی کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں داخل ہوگئے، اس مقابلہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 12 کھلاڑیوں کو مین پوری میں ریاستی سطح کے مقابلہ کے لئے منتخب کیا جائے گا.
ٹورنامنٹ مقابلہ کا افتتاح انچارج ضلع مجسٹریٹ/ ضلع ترقی افسر ابھیشیک سنگھ،  ڈاکٹر ایس کے تیواری، آئی ایم اے صدر ڈاکٹر سواست سنگھ نے مشترکہ طور پر فیتا کاٹ کر کیا.
انچارج ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کھیلوں سے جہان جسمانی ترقی ہوتی ہے وہیں بھائی چارگی میں اضافہ بھی ہوتا ہے، چمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی اپنے ضلع کو ریاست اور ملک کی سطح پر نمائندگی کرتے ہیں، اور نمائندگی کریں یہی میری دعاء بھی ہے،  ڈاکٹر ونے کمار سنگھ یادو اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہیں، جنہوں نے ضلع کی سب سے بہترین ٹیموں کا انتخاب کیا ہے.
اس موقع پر ڈاکٹر ونے نے بتایا کہ دو روزہ چلنے والے چمپئن شپ میں ضلع کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ریفری ڈاکٹر ونود سنگھ ہیں، راشٹریہ کوچ چوہدری دریاو سنگھ بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے، اعظم گڑھ بلدیہ صدر محترمہ شیلا شریواستو، وجیندر سنگھ، ڈاکٹر راماشری شرما، پربھو نارائن پانڈے پریمی، رامادھين سنگھ، ڈاکٹر ونے یادو، راجندر پرساد یادو، ونود شریواستو، محمد جلال الدین، دنیش یادو، دنیش سنگھ، یوگیندر یادو، راکیش سنگھ ، جنانیندر سنگھ، وریندر سنگھ، کومل یادو، اجیندر رائے، ششكانت یادو، عتیق احمد، ہری لال یادو، ڈاکٹر شیام نارائن سنگھ وغیرہ موجود تھے.