رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت (آئی این اے نیوز 8/دسمبر 2017) باغپت کے قصبہ بڑوت کے معروف ادارہ مدرسہ عربیہ نوریہ میں بزم مرشد الامت کا ماہانہ جائزہ منعقد کیا گیا، جس میں پوزیشن لانے طلبہ کو انعامات کی تقسیم کی گئی، مدرسہ ھذا کے ناظم تعلیمات مولانا عارف الحق نے میڈیا کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جمعرات بعد نماز ظہر مدرسہ ھذا میں انجمن بزم مرشد الامت کے ماہانہ جائزہ کا انعقاد کیا گیا،
جس میں حکم کے طور پر قصبہ بڑوت کی انگور والی مسجد کے امام و خطیب حضرت قاری محمد شمیم صاحب نے شرکت کی، بعد جائزہ کے اختتام کے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات کی تقسیم کی گئی، حضرت حکم صاحب نے طلبہ کو اور مزید محنت کرنے کی ترغیب دلائی، اور بزرگوں کی طرح تقریر کو اپنا بے لوس ہتھیار بنانے کے لیے کہا، انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح تلوار سے جہاد کیا ہے بزرگوں نے قلم اور زبان سے بھی جہاد کیا، اور اعلاء کلمۃاللہ کے لیے اپنے آپ کو قربان کیا ہے، اخیر میں حضرت ناظم صاحب کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا.