رپورٹ: محمد ساجد کریمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہریانہ(آئی این اے نیوز 20/دسمبر 2017) امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کے ذریعہ امریکی ایمبیسی کو تل ابیب سے القدس منتقلی کے فیصلے کے ذریعے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی کوشش کا حالیہ فیصلہ پورے عالمِ اسلام کے لئے تشویشناک ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی اذیت دہ ہے۔
قائد جمعیتہ علماء ہند مولانا سید محمود اسعد مدنی نے بالکل درست کہا کہ صہیونی طاقتیں ہمیشہ سے یہ سازش کرتی رہی ہیں کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی کو نیست ونابود کر کے اپنے ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل کو پہنچائیں۔
ان خیالات کا اظہار جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل اور چندی گڑھ کے صدر مولانا یحییٰ کریمی نے آئندہ 22 دسمبر کو جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے ملکی سطح پر منعقد ہونے والا یوم دعا و پرامن احتجاج کے سلسلے میں گفتگو کے ضمن میں کیا۔ اور مولانا کریمی صاحب نے مسلمانانِ ہند سے اپیل کی کہ اللہ تعالیٰ سے انفرادی اور اجتماعی طور خوب تضرع اور گریہ زاری کے ساتھ مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے دعائیں کریں اور ساتھ ہی ساتھ پرامن احتجاج میں شریک ہوکر اپنی ناراضگی کا اظہار کرکے حکومت ہند کو بھی پیغام دیں کہ وہ امریکہ کے اس عیارانہ اور شاطرانہ چال کی مذمت کرے۔
مولانا محمد یحییٰ کریمی نے مزید کہا کہ امریکہ نے اپنے حالیہ ایمبیسی کے القدس منتقلی کے فیصلے کے ذریعہ اسرائیل کے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے راہیں آسان کرنے کی کوشش ہے جسے دنیا کا کوئی بھی مسلمان کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرسکتا ہے۔