اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: چکن فرائی ہونے میں دیر ہوئی تو دبنگ نے ریسٹورینٹ میں کی فائرنگ، مچا ہڑکمپ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 21 December 2017

چکن فرائی ہونے میں دیر ہوئی تو دبنگ نے ریسٹورینٹ میں کی فائرنگ، مچا ہڑکمپ!

رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/دسمبر 2017) اعظم گڑھ شہر کوتوالی کے مکیری گنج محلے میں بدھ کو دیر شام اس وقت ہلچل مچ گئی جب چکن فرائی ہونے میں تاخیر سے ناراض دبنگ نے ریسٹورینٹ چالک عارف سے بھڑ گیا، بات بڑھتے ہوئے دبنگ نے ریسٹورینٹ کے اندر ہی فائرنگ کر دی.
بتایا جاتا ہے کہ من بڑھ شراب کے نشہ میں تھا، کھانے کے آرڈر کو فوراً پورا کرنے کو کہا، تھوڑا انتظار کرنے کی بات پر بھڑک گیا، تھوڑا انتظار کرنے کے بعد ریسٹورینٹ چالک کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے بعد اس کی طرف فائرنگ کر دی، آناً فانًا کسی طرح قابو کیا گیا.
اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں کو لیکر شہر کوتوالی آئی، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.