اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شبلی کالج کے طلبہ یونین چناؤ میں قمر کمال کا صدر اور محمد روش کا مہامنتری عہدہ پر قبضہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 11 December 2017

شبلی کالج کے طلبہ یونین چناؤ میں قمر کمال کا صدر اور محمد روش کا مہامنتری عہدہ پر قبضہ!

رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/دسمبر 2017) شبلی کالج اعظم گڑھ میں طلبہ یونین انتخابات میں صدر عہدہ پر قمر کمال اور مہامنتری عہدہ پر محمد روش نے جیت حاصل کی، وگیان سنکای پر محمد ہاشم اور ودھی سنکای پر محمد ابو حمزہ، وانیجے سنکای پر ثاقب، بی ایڈ سنکای ہرمحمد حذیفہ کلا پر محمد سیف اعظمی نے جیت حاصل کی.
صدر عہدہ پر کامیاب قمر کمال کو 1845 ووٹ ملے جبکہ معین خان 1371، رجنیش یادو کو 584، اور سندھاشو رائے کو 452 ووٹ ملے، سندھاشو رائے کی ضمانت ضبط ہوگئی.
مہامنتری عہدہ میں کامیاب محمد روش کو 1788 ووٹ ملے، جبکہ شمش الدین احمد کو 1662، ابھیشیک پانڈے کو 742،سنجے نشاد کو 522، اور ورون یادو کو 162 ووٹ ملے،  ورون یادو کی ضمانت ضبط ہے.
کلا سنکای کیلئے محمد سیف اعظمی کو 808، امیر حمزہ کو 476، آشوتوش دوبے کو 301، اور وشال شرما کو 355 ووٹ ملے.
وگیان سنکای کیلئے محمد ہاشم کو 994، اوپیندر پانڈے کو 663 ووٹ ملے.
ودھی سنکای کیلئے محمد ابوحمزہ کو 149، پنکج یادو کو 96، اور ابھیشیک کمار راے کو 79 ووٹ ملے.
وانیجے سنکای کیلئے ثاقب احمد کو 630، جبکہ کارتیکے یادو کو 257  ووٹ ملے.
بی ایڈ سنکای کیلئے محمد حذیفہ کو 35  اور اشیش کمار سونکر کو 25  ووٹ ملے ہیں.