اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ انوارالاسلام روشنگڑھ میں ششماہی امتحان اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 11 December 2017

مدرسہ انوارالاسلام روشنگڑھ میں ششماہی امتحان اختتام پزیر!

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
روشنگڑھ/باغپت (آئی این اے نیوز 11/دسمبر 2017) ضلع باغپت کے موضع روشنگڑھ کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار الاسلام میں ششماہی امتحان کرائے گئے، جس میں طلبہ و طالبات کا جائزہ لیا گیا، مدرسہ ھذا کے ناظم مفتی محمد دلشاد قاسمی نے بتایا کہ مدرسہ ھذا میں ششماہی امتحان کرائے گئے جس میں حضرت مولانا عبدالمعبود امام وخطیب جامع مسجد تغلق آباد دہلی، حضرت مولانا محمد ھارون صاحب مہتمم مدرسہ اشرف العلوم لوہارہ، مفتی محمد سرتاج عالم صاحب امام وخطیب مسجد انصاریان
ڈولہ، مفتی محمد معاذ صاحب امام وخطیب جامع مسجد ڈولہ تشریف لائے اور طلبہ و طالبات کا جائزہ لیا، یہاں کے انتظام اور تعلیمی کاوشوں کو آنے والے مہمانان کرام نے خوب سراہا.
حضرت مولانا عبدالمعبود صاحب نے طلبہ کو بعد نماز ظہر خطاب فرمایا جس میں حضرت مولانا نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علم دین کو حاصل کرنے کے لیے سب سے اول گناہوں سے پرہیز کرنا ہوگا اور اپنے اساتذہ اور مدرسہ اور کتاب درسگاہ کا بھی ادب بھی بے انتہا لازم ہے اس کے بغیر یہ علم آہی نہیں سکتا، اسلیے کہ علم صرف دین کی تعلیم کو کہا جاتا ہے، باقی دنیا کی تعلیم علم نہیں بلکہ فن ہے جس سے اللہ تک رسائی ممکن نہیں ہے، اگر اللہ تک پہونچنا ہے تو یہ علم دین محنت اور لگن سے حاصل کرنا ہوگا، اور جو علم حاصل کرے اس کو اپنی زندگی میں بھی اتارے، اور عوام کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دے اور ان کی علمی ضرورتوں کو پورا کریں، کم کھائیں مگر اولاد کو دیندار بنائے ان کے ایمان و عقیدے مکمل حفاظت کریں، اور مدرسہ کی ضروریات کا بھی خیال رکھیں.
اس موقع پر منشی محمد اسرائیل، متولی محمد سلیم، امام علی محمد شبیر، حافظ عبدالقیوم و دیگر اہل بستی موجود رہے.