اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دلہن کے گھر والے بارات کا انتظار کرتے رہے، جھیز کی مانگ پوری نہ ہونے سے مسلم دولہا نے رشتہ توڑا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 13 December 2017

دلہن کے گھر والے بارات کا انتظار کرتے رہے، جھیز کی مانگ پوری نہ ہونے سے مسلم دولہا نے رشتہ توڑا!

ایک مسلم دلہن کو جہیز کے نام پر ایسی تکلیف ملی جو اس کی تمام تمناؤں کو مسمار کردیا.

رپورٹ: فضل الرحمان الہ آبادی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
فتح پور(آئی این اے نیوز 13/دسمبر 2017) شاید آپ نے ایسا واقعہ نہ سنا ہو کہ شادی کی تاریخ متعین ہوجائے تمام تیاریاں مکمل ہوجائیں، ماں اور اس کے اہل خانہ اپنی لخت جگر کو سجاکر لوگوں کے سامنے دلہن بناکر بیٹھا دیں، اور اہل خانہ، عزیز و اقارب دولہا کا انتظار کرتے رہیں، اور دولہا حاضر نہ ہو، ایسا ہی کل اترپردیش کے فتح پور علاقہ
میں مسلم سماج میں کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا، وہ بھی کسی اور چیز کے لئے نہیں بلکہ جہیز میں کار نہ ملنے کی وجہ سے دولہا محترم نے بارات جانے سے انکار کردیا اور رشتہ توڑ دیا، فتح پور کے کوتوالی کے پیرن پور کے شبیر کی بیٹی کا رشتہ دلشاد سے طے ہوا تھا، شبیر ایک غریب آدمی ہیں.
 شبیر نے بتایا کہ پہلے دلشاد کی مانگ بائک کی تھی تو انہوں نے کیسے کیسے اس کا انتظام کرلیا، لیکن بعد میں انہوں نے جہیز میں کار کی مانگ کیا، جو ان سے پورا نہ ہوسکا،  اہل خانہ اور عزیز واقارب ادھر بارات کا انتظار کرتے رہے، بارات نہ آئی، آخری وقت میں دلشاد نے رشتہ توڑ دیا، اس واقعہ کی وجہ سے اہل خانہ صدمہ میں ہے، لڑکی کا روروکر برا حال ہے، یقینا اس طرح کے واقعات ملت اسلامیہ کے لئے افسوس ناک ہیں.