رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
گمبھیر پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/دسمبر 2017) گمبھیر پور تھانہ علاقہ کے چھاؤں گاؤں کے قریب واقع پوکھرے کے پاس سے 26سالہ نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی، موقع پر پہنچی پولیس نے جانچ پڑتال شروع کردی، میت کی شناخت چھاؤں گاؤں رہائشی راشد کے روپ میں ہوئی، لاش پر کچھ چوٹوں کے نشانات دیکھے گئے، جس سے اہل خانہ کو قتل کا شبہہ ہوا.
اطلاع پاکر موقع پر پہنچے سی او صدر اور مقامی تھانہ انچارج نے موت کی حقیقت جاننے کیلئے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا.
ذرائع کے مطابق چھاؤں گاؤں رہائشی قمرالدین کے تیسرے نمبر والا محمد راشد(26) کپڑا سیلائی کر گزر بسر کرتا تھا، سوموار کی دیر شام اس کو گاؤں کے کچھ لوگوں نے گاؤں میں ہی گھومتے ٹہلتے دیکھا لیکن رات وہ گھر نہیں پہنچا، اکثر گھر سے باہر رہنے کی عادت کیوجہ سے اہل خانہ نے اس کا دھیان نہیں دیا، منگل کی صبح گاؤں می پوکھرے کے پاس سے اس کی لاش ملنے سے کھلبی مچ گئی.
اہل خانہ نے قتل کا شبہہ ظاہر کیا جس سے پولیس نے نا معلوم کے خلاف رپورٹ درج کر چھان بین میں مصروف ہو گئی ہے.