رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور ،اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/دسمبر 2017) مبارکپور بیوپار منڈل کی طرف سے مقامی بھیلی بازار میں گذشتہ شام ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقا د کر کے نگرپالیکا کی نو منتخب چیئرپرسن کریم النساء کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرپرسن کے نمائندے حاجی عبد المجید انصاری کی گلپوشی کر کے انہیں اور ان کے سبھی برادران کو مبارکباد دی گئی، ساتھ ہی سابق چیئرمین حاجی محمد یونس انصاری مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی میں جو باغ لگایا تھا اسی کا آ ج پھل ہمیں ملا ہے ۔
پروگرام کی صدارت حاجی غلام سرور راعینی اور نظامت سروج کمار اگروال نے کی.
اس موقع پر بنکر لیڈر عمار ادیبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حاجی محمد یونس انصاری نے مسلسل چالیس برسوں تک جو قومی و ملی اور سیاسی و سماجی خدمات کی ہیں اسی کا ثمرہ آج اتنی بڑی کامیابی کی صورت میں ملا ہے جو نگر پالیکا کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے اور اس ریکارڈ کو آ گے چل کر اپنے کام سے ہم خود ہی توڑیں گے، کسی دوسرے کو ایسا مو قع نہیں دیا جائے گا کہ وہ ہمارا تعاقب کر سکے ۔
بیوپار منڈل کے صدر حاجی پرویز اختر نعمانی نے کہا کہ کریم النساء کی کا میابی پر مبارکپور و اطراف میں پوری رات جو جشن منایا گیا وہ اپنی مثال آپ ہے اس سے لگتا تھا کہ بر سوں کے بعد لوگوں کے ارمان پورے ہوئے ہوں ۔
پرو گرام کے کنوینر ہیرا لال چورسیا نے حاجی محمد یونس انصاری کو انتہائی جذباتی انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی اہلیہ کی سرپرستی میں مبارکپور کو ترقی یافتہ بنا کر ان کی روح کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔
چیئرپرسن کے نما ئندے اور پرو گرام کے مہمان خصو صی حا جی عبدالمجید انصاری نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ جس امید کے ساتھ ہمارے سر پر فتح و کامرانی کا تاج رکھا گیا ہے اس کی قدر ہم آخری سانس تک کریں گے اور کوئی بھی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے کہ لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے، اس کے علاوہ منو لال ورما، گریش چند اگروال اور رضوان احمد راعینی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، استقبالیہ نظم شکیل مبارکپوری نے پیش کی ۔
اس موقع سی پی ایس اسکول کے منیجر ایاز احمد خان، وششٹ برنوال، حاجی سعیداللہ،گوکل اگروال، مولانا انعام الرحمٰن، الحاج صوفی نظام الدین، حاجی اسرارالحسن، منوج جیسوال، حاجی محمود اختر نعمانی، حاجی اسرار الحق سامانی، منان پردھان، ضمیر احمد، شیام جی اگروال، جے پرکاش دوبے اور پرہلاد جیسوال وغیرہ خاص طور سے موجود تھے۔