رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 13/دسمبر 2017) ملک میں مسلسل اقلیتوں پر ہورہے ظلم وزیادتی گئورکشکو کے ذریعہ مسلم نوجوانوں کا قتل ٹرین میں شرپسندوں کے ذریعہ مارپیٹ، بالخصوص ٹوپی ڈاڑھی والوں علماء مدارس پر نشانہ اور بالخصوص گزشتہ 7دسمبر کو وکرم شیلا اکسپریس میں مولانا طاہر اور ان کے رفقاء کو شرپسندوں نے زدوکوب کیا، اور مذہبی جذبات کو ٹھینس پہونچایا، ان سب حالات سے روشناس کرانے اور ملزمین کو بھارت کی آئین کے مطابق سزا دلوانے نیز دیگر ملی مسائل کے حل کیلئے از خود جمعیت علماء ہند صوبہ دہلی کے جنرل سکریٹری مولانا جاوید صدیقی قاسمی نے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سے ملاقات کرکے ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی ہے وزیر موصوف نے سنجیدگی سے اس مسئلہ کو لیا اور یقین دہانی کرائی .
اس موقع پر مولانا جاوید قاسمی، مولانا یوسف قاسمی، منتظر علی، عظیم علی جامع مسجد اوکھلا موجود تھے.
