رپورٹ: محمد صدرعالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 15/دسمبر 2017) ہر گھر میں نل کا پانی اور بجلی پہنچے گی، پکی سڑکیں اور نالیاں ہونگی، گاؤں کی ترقی میں کسی بھی سطح پر کوئی کمی نہیں ہوگی، وارڈ ممبران اور مکھیا کے درمیان تنازعہ سے ترقی متاثر ہورہی تھی،
اب تنازعہ ختم ہوگیا ہے، جلد ہی تمام وارڈوں کی ترقی شروع ہوجائے گی، مزکورہ بالاباتیں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے سیتامڑھی کے ڈمرا بلاک کے ڑاگھوپور بکھری میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد ایک اجلاس عام میں کہا، انہوں نے کہا کہ سات عزائم منصوبوں کو وارڈ ممبروں کے ذریعہ مکمل کرائے جانے سے مکھیاؤں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ مکھیا کی دیکھ ریکھ میں ہی یہ کام پورا کیا جائیگا.
واضح ہوکہ وزیراعلی 2009 میں وکاس یاترا کے دوران اس گاؤں میں آئے تھے آج آٹھ سال کے بعد پھر ایک مرتبہ اس گاؤں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے آئے ہیں، وزیر اعلی کی آمد کو لیکر گاؤں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، وزیر اعلی کی آمد کی خوشی میں ایک طرح سے جشن کا ماحول ہے، وہیں وزیر اعلی کی حفاظت کیلئے ایک ہزار سے زیادہ پولیس تعینات کئے گئے تھے، وزیر اعلی کی آمد سے لیکر آخری وقت تک ڈی ایم راجیو روشن اور ایس پی ہری پرساد ایس سایہ کی طرح ساتھ ساتھ تھے، وزیر اعلی نے 439.29 کڑور روبے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا.
اس موقع پر رنجو گیتا، سنیتاسنگھ چوہان، گائتری دیوی، ایم ایل اے دنکررام، دیویش چندر ٹھاکر، ایم ایل سی اور محمد اعظم حسین انور وغیرہ قابل ذکر ہیں.