ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/دسمبر 2017 ) اقراء پبلک اسکول کو سر سبز و شاداب بنانے کے مقصد سے اسکول کیمپس میں مختلف قسم کے 60 پودے لگائے گئے، جس میں زیادہ تر ایسے پودے تھے جس کے پھول سے اسکول کے طلبا و طالبات خوشبو اور تازگی حاصل کر سکیں، یہ سبھی پودے گملوں میں لگائے گئے ہیں، جو کم مدت میں جواں ہو کر اپنی تازگی بکھیر دیں گے.
مبارکپور کی معروف سیاسی و سماجی اور ملّی شخصیت انجینئر حاجی سلیمان شمسی انچارج زیور محل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسکول انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ اور قدرتی آفات سے بچنے کے لئے شجرکاری بہت ضروری ہے کیونکہ جنگلات مسلسل ختم ہو رہے ہیں اور ساتھ ہی لوگ ذاتی پیڑ پودوں کو بھی ختم کر کے مکان بنا رہے ہیں یا پھر کا شتکاری کرنے لگے ہیں جس سے فضا کافی آ لودہ ہوگئی ہے اور موسم کے اتار چڑھاؤ سے انسانی زندگی پر خطرات ہر وقت منڈلاتے رہتے ہیں، ایسے میں اگر اب بھی ہم نے آنکھ نہیں کھولی تو پھر بہت دیر ہوجائے گی.
اس موقع پر اسکول منیجر حاجی شکیل احمد سہارا سمیت دیگر ذمہ داران خاص طور سے شکیب انور ،شمیم اختر ،رضوان احمد ،فضل الرحمٰن، ڈاکٹر سلمان ،ضیاء الرحمٰن اور احمد کمال وغیرہ خاص طور سے موجود تھے .