اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انجانشہید کوٹہ کے سلسلے میں کیا ہے پورا معاملہ، پڑھیئے لنک میں مکمل خبر...

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 15 December 2017

انجانشہید کوٹہ کے سلسلے میں کیا ہے پورا معاملہ، پڑھیئے لنک میں مکمل خبر...

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/دسمبر 2017) سگڑی تحصیل علاقہ کے انجانشہید گاؤں میں گزشتہ کئی دنوں سے کوٹے کو لیکر ہنگامہ مچا ہوا ہے، اس سلسلے میں نمائندہ نے جب اشرف بی ڈی سی سے رابطہ کر جانکاری چاہی، تو اشرف نے نمائندہ کو بتایا کہ معاملہ صرف فرضی لسٹ کا تھا 220 ناموں کی باہری لسٹ عوام کے ذریعہ نہیں بلکہ پردھان شوہر کی طرف سے پیش کی گئی تھی جو فرضی تھی جبکہ پردھان شوہر ان کو راشن دینے پر بضد تھے، کوٹے دار کامران اور اس
کے حمایتیوں کے انکار پر پردھان شوہر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، اور بات ضلع افسران تک پہنچی ضلع پر دونوں گروپ پہنچے، افسران نے دونوں گروپ میں اتفاق نہ ہونے کی صورت میں پوری لسٹ ردکر دو روز بعد کھلی میٹنگ رکھی جو گزشتہ 13 دسمبر کو پکے پوکھرے(مندر) کے پاس ہوئی اور نئے سرے سے نام پیش ہوئے افسران کی تفتیش کے بعد نئی لسٹ جاری کی جائے گی.
 اشرف بی ڈی سی کے کہنے کے مطابق معلوم یہی ہو رہا ہے کہ معاملہ صرف فرضی اور غیرفرضی لسٹ کا تھا، وہیں کوٹے دار کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو راشن دیا جائے گا دوسرے لوگوں کو نہیں، اشرف نے کہا خواہ مخواہ اس معاملہ کو طول دیا گیا جبکہ کوٹے دار کامران کا کہنا ہے کہ افسران جو لسٹ دیں گے میں ایمانداری کے ساتھ ان کو راشن دونگا.
جبکہ پردھان شوہر سبحان خان کا الزام ہے کہ بغیر پردھان کی دستخط کے من مانی طریقہ سے غلہ تقسیم ہو رہا ہے.
واضح ہو کہ کوٹہ کو لیکر تقریباً چار مہینہ پہلے بھی ایک ہنگامہ ہوا تھا، جس میں عوام نے پکے پوکھرے (مندر) کے پاس ہی افسران کے سامنے کامران کو کوٹہ چلانے کیلئے منتخب کیا تھا، اور پردھان شوہر سبحان خان اس کے خلاف بھی تھے کہ کوٹہ کوئی اور چلائے، اس لئے کئی بار اس وقت بیٹھک بلائی گئی تھی، اخیر میں افسران نے عوام کی رائے کے مطابق کامران کو کوٹہ کا ذمہ دار بنا دیا تھا.