رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/دسمبر 2017) محلہ کٹرہ میں منعقدہ ایک تقریب میں آمنہ چائلڈ کلینک اینڈ حجامہ سینٹر کا افتتاح نگر پالیکا کے نومنتخب چیئرپرسن کے نما ئندے حاجی عبدالمجید انصاری، رضوان احمد سیٹھ کٹروی اور مولانا محمد اجمل انصاری نے فیتہ کاٹ کر کیا.
حاجی عبدالمجید انصاری نے حجامہ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر محمد مرسلین اعظمی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حجامہ ایک ایسا طریقہ علا ج ہے جو سنت بھی ہے اور انتہائی کارآ مد بھی ہے، سر کار دو عالم ﷺ نے حجامہ کی کافی تعریف کی ہے لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ مبارکپور جیسی گنجان آبادی میں اس سے پہلے تک کسی نے بھی اس طریقہ علاج پر کوئی توجہ نہیں اور یہاں کے لوگوں کو حجامہ کے لئے دوسرے علاقوں میں جانا پڑتا تھا.
مبارکپور کی معروف، سماجی و ملی شخصیت رضوان احمد سیٹھ نے کہا کہ حجامہ سے خون صاف ہوتا ہے حرام مغز کو فعال بناتا ہے اور اس سے شریانوں پر مثبت اثر بھی ہوتا اس لئے لوگوں کو چا ہیئے کہ وہ انگریزی اور دیسی دوائیوں کے استعمال کے بجائے حجامہ کو آزمائیں تو امید ہے کہ انہیں روز روز کی دوائیوں سے نجا ت مل جا ئے گی.
مولانا مفتی محمد فرحت افتخار احمد قاسمی اور مولانا محمد اجمل انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حجامہ یعنی پچھنا لگوانا آپ ﷺ کی سنت بھی ہے اور ایک بہترین علاج بھی ہے خود سرکار دو عالم ﷺ نے بھی حجامہ کرایا تھا اور صحا بہ کو اس کی ترغیب بھی دی تھی ۔
تقریب کے اختتام پر آمنہ چائلڈ کلینک اینڈ حجامہ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر محمد مرسلین اعظمی نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے سینٹر پر ایک بار ضرور آئیں انہیں ہر طرح کی سہولت یہاں ملے گی ۔
اس موقع پر مقامی سرکاری اسپتال کے انچارج ڈاکٹر سی یا دو، ڈاکٹر محمد معراج، مولانا ڈاکٹر عزیزالرحمٰن، ریاض احمد سریانوی ،حاجی وکیل احمد، ٖحا فظ محمد مناظر، حاجی شمیم اختر، ڈاکٹر صلاح الدین نعمانی ،مولانا عزیزالرحمٰن ندوی، حاجی خلیل الرحمٰن اور ڈاکٹر محمد عارف وغیرہ خاص طور سے موجو د تھے ۔