اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ شبلی کالج کے نومنتخب طلبہ یونین صدر قمر کمال کا مبارکپور میں زبردست استقبال، نگر میں گھوم کر ادا کیا سب کا شکریہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 16 December 2017

اعظم گڑھ شبلی کالج کے نومنتخب طلبہ یونین صدر قمر کمال کا مبارکپور میں زبردست استقبال، نگر میں گھوم کر ادا کیا سب کا شکریہ!

مٹھائیاں کھلا کر لوگوں نے قمر کمال کو دی مبارکباد.

رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/دسمبر 2017) اعظم گڑھ ضلع کے مشہور کالج شبلی نیشنل کالج طلبہ یونین کے نو منتخب صدر قمر کمال کا جمعہ کو ریشم نگری مبارکپور میں زبردست استقبال کیا گیا، جس میں صدر قمر کمال نے کہا کہ آج جس طرح سے ریشم نگری مبارکپور میں میرا استقبال کیا جارہا ہے وہ بھول نہیں پاؤنگا، اور شہر کے تمام طلبہ کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا.
کئی محلوں کا دورہ کرنے کے بعد شام 5 بجے قمر کمال اپنے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ محلہ پورہ سوفی میں جاوید حسن انصاری صحافی کو مٹھائی کھلا کر مبارک باد دی اورشبلی کالج طلبہ یونین جنرل سکریٹری سابق امیدوار مجتبی حسن انصاری عرف منا نے قمر کمال سمیت تمام طالب علم رہنماؤں کا خیر مقدم و استقبال کیا.
خاص کر انہوں نے شہر کے طالب علم رہنما محمد اظہر الدین انصاری عرف سونو، سابق طالب علم یونین جنرل سکریٹری امیدوار مجتبی حسن انصاری منا، اور طالب علم رہنما محمد یاسر انصاری، عامر سہیل انصاری تمام طالب علموں کا شکریہ ادا کیا کہ ان تمام طالب علموں کی وجہ سے شہر کا 98 فیصد ووٹ انہوں نے حاصل کیا کہ ایک کرشمہ سے کم نہیں ہے.
واضح ہوکہ طلباء یونین صدر قمر کمال سٹھياؤ بلاک کے فخرالدین پور گاؤں رہائشی ہیں اور آفتاب صاحب ایڈوکیٹ کی صاحبزادے ہیں ان جیت کے لئے پورا علاقہ ایک تھا اور 502 ووٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کی، انہیں کل  1845 ووٹ حاصل ہوا تھا.
نو منتخب طلبہ یونین صدر قمر کمال کے ساتھ مرزا شان عالم بیگ پروانچل طلبا یونین صدر، سابق جنرل سکریٹری بلال اعظمی، سابق طلبہ یونین صدر کے امیدوار اظہر الدین انصاری سونو، سابق جنرل سکریٹری امیدوار مجتبی حسن انصاری منا، طالب علم رہنما سابق جنرل سکریٹری امیدوار محمد یاسر انصاری، سابق طالب علم صدر کلا محمد یعقوب انصاری، طالب علم عامر سہیل انصاری، راشد لطیف، ندیم احمد ، وحید سمیت درجنوں طالب علم رہنما موجود رہے.